اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 39 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 39

39 ربوہ ریلوے سٹیشن پر نشتر میڈیکل کالج کے طلباء پر کیا گذری۔“ (نوائے وقت“ یکم جون 1974 ، صفحہ 1 کالم 1، 2) اسی طرح PakistanTimes 2 جون میں بھی خبر میں آئیں۔اس کا حوالہ اس میں ہے۔پھر یہ کہ نوائے وقت نے لکھا کہ:۔زخمی طالب علموں کی حالت بہتر ہے۔“ دیکھیں خدا کی قادرا نہ تجلی ! آج تک ملاؤں نے جو کتا میں لکھی ہیں اشتعال دینے کے لئے اس میں یہ سارے فسانے موجود ہیں مگر ” نوائے وقت“ 2 جون 1974ء صفحہ 1 کالم 7 پر یہ عنوان چھپا کہ خمی طالب علموں کی حالت بہتر ہے۔اعضاء کاٹنے کی ساری افواہیں بالکل بے بنیاد ہیں۔اسی طرح پھر 4 جون 1974ء صفحہ 1 پر ہے۔اعضاء کاٹے جانے کی افواہیں بالکل غلط ہیں۔“ آخر کچھ شرم آ گئی۔تحریک استقلال کے کارکن قادیانیوں کے خلاف تحریک میں ایک خبر نوائے وقت نے دی کہ بھر پور حصہ لیں۔‘“ (نوائے وقت“ 9 جون 1974ء صفحہ 2 کالم 5) ایک خبر نوائے وقت 12 جون 1974ء میں یہ دی گئی کہ ”ربوہ میں قادیانیوں کے تعینات کردہ ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کو گرفتار کر لیا گیا۔“ (صفحہ 1 کالم 3-4) اب یہ مبہم سی خبر ہے۔جو لفظ اس رپورٹ میں میں نے لکھے تھے اب وہی سنا رہا ہوں۔بعد میں چیکنگ بھی کرنی چاہئے۔(صدر عمومی ربوہ اور ناظر امور عامہ مراد ہیں۔)