اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 525 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 525

525 آگے قدم بڑھایا اور جس قدر وہ تو ڑے گئے۔اسی قدر وہ مضبوط ہوتے گئے اور جس قدر انہیں مشکلات راہ کا خوف دلایا گیا اسی قدر ان کی ہمت بلند اور ان کی شجاعت ذاتی جوش میں آتی گئی۔بالآخر وہ ان تمام امتحانات سے اول درجہ کے پاس یافتہ ہوکر نکلے اور اپنے کامل صدق کی برکت سے پورے طور پر کامیاب ہو گئے اور عزت اور حرمت کا تاج ان کے سر پر رکھا گیا۔“ سبز اشتہار ، صفحہ 11 تا 14 طبع اوّل۔روحانی خزائن جلد 2 صفحہ 457 تا 460) عظیم الشان ترقیات کی حیرت انگیز پیشنگوئیاں حافظ محمد نصر اللہ صاحب :۔جماعت احمدیہ کی مخالف تحریکات کے پُر آشوب ادوار میں بھی حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جماعت احمدیہ کی عظیم الشان ترقیات کے حوالے سے جو پیشگوئیاں فرمائی ہیں۔وہ بھی آپ سے درخواست ہے کہ ناظرین کو سنائیں! مولانا دوست محمد شاہد صاحب :۔جزاکم اللہ۔عین وقت پر آپ نے ایک بہترین سوال ناظرین کے سامنے رکھا ہے۔اس کے لئے میں ازحد ممنون ہوں۔اس سلسلہ میں پیشگوئیاں بے شمار ہیں لیکن میں نے اس کے لئے دو بین الاقوامی پیشگوئیوں کا انتخاب کیا ہے اور انتخاب بھی مجلس مشاورت کی رپورٹوں سے جو کہ عام طور پر نایاب ہوتی تھیں۔میں نے سوچا کہ اس خزانے کا اب منظر عام پر آنا ضروری ہے۔1941ء اور 1943ء کی رپورٹوں کا عکس اس وقت میرے سامنے ہے۔1941ء میں جنگ عظیم دوم (Second World War) زوروں پر تھی اور اس زمانے میں، ابتدائی دور میں ، ہٹلر کی فوجیں تیزی کے ساتھ بڑھتی چلی جارہی تھیں۔یخنی کہ فرانس کے شہروں کو بھی اس نے زیروزبر کر دیا تھا۔اور اس کے بعد پورا انگلستان خاص طور پر لنڈن ہٹلر کے بمبار طیاروں کی زد میں آگیا۔اور House of Commons اور House Of Lords کے جو بڑے ممبر تھے اور بڑی بڑی شخصیتیں بمباری سے بچنے کے لئے ٹیوب سٹیشنوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئیں۔اس زمانے میں حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس رحمہ اللہ تعالی خالد احمدیت انگلستان مشن کے انچارج تھے۔اس بمبارمنٹ (Bombardment) سے خدا تعالیٰ نے ”مسجد فضل“ کو محفوظ