اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 457 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 457

457 پڑھا کہ خاک پائے مصطفیٰ بہتر ہے ہر اکسیر سے سینکڑوں عیسی بنے اس خاک کی تاثیر سے ایک مناظرے میں حضرت ملک عبدالرحمن خادم صاحب کے مطالبے پر ایک پادری نے ع عیسی کے معجزوں نے مردے جلا دیئے حضرت ملک عبدالرحمن خادم صاحب مسکراتے ہوئے کھڑے ہوئے۔کہنے لگے۔پادری صاحب پورا شعر پڑھیں۔عیسی کے معجزوں نے مردے جلا دیئے محمد کے معجزوں نے عیسی بنا دیئے رسوائے زمانہ آرڈینینس 1984ء ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب: - مولانا ! جو ضیاء الحق نے رسوائے زمانہ آرڈینینس 1984ء میں جاری کیا وہ بھٹو حکومت کی قرارداد کا نکتہ عروج تھا۔اس بارے میں آپ کوئی تبصرہ کرنا پسند کریں گے؟ مولا نا دوست محمد شاہد صاحب :۔ہاں یہ بہت ہی بنیادی سوال ہے مگر جس وقت آپ نے سوال کا ابتدائی جملہ ہی استعمال کیا تو میرے ذہن میں اس پہلے مضمون کے سلسلہ میں جس کی طرف میں نے حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کے اشعار اور ارشادات کا بھی ذکر کیا ہے۔یہ نظم سامنے آگئی۔کچھ شعر میں اس کے سنا دیتا ہوں کہ کس طرح حضور نے اظہار کیا ہے۔۔ظالم مت بھولیں بالآخر مظلوم کی باری آئے گی مکاروں پر مکر کی ہر بازی الٹائی جائے گی پتھر کی لکیر ہے یہ تقدیر۔مٹا دیکھو گر ہمت ہے یا ظلم مٹے گا دھرتی سے یا دھرتی خود مٹ جائے گی ہر مکر انہی پہ الٹے گا۔ہر بات مخالف جائے گی بالآخر میرے مولیٰ کی تقدیر ہی غالب آئے گی اک روز تمہارے سینوں پر بھی وقت چلائے گا آرا