اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 403 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 403

403 ساتھ ہے اور وہ اس کیل میں سے ہمیں نکال کر لے جائے گا۔“ تفسیر کبیر جلد ہشتم صفحہ 548 ناشر نظارت اشاعت۔ربوہ) اب عجیب بات یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہام میں کلب کا لفظ ہے۔کتے پر کتا مرے گا اور اس کے اعداد باون آپ نے لکھے ہیں۔یہ گالی نہیں ہے یا درکھیں۔یہ ایک حیرت انگیز پیشگوئی ہے۔جس وقت 1977 ء کے بعد بھٹو صاحب کی حکومت کا تختہ الٹ گیا اور ضیاء الحق صاحب کے ہاتھ میں اختیار آیا اور یہ سازش ملاں نے ضیاءالحق سے بھٹو صاحب کے بارہ میں مکمل کر لی تھی کہ اس کے معاً بعد بھٹو سے اقتدار چھین لیا جائے اور یقین تھا کہ اب بھٹو صاحب آخری لمحوں میں ہیں تو پھر جو گالیاں دی جاسکتی تھیں وہ انہوں نے دیں۔اس وقت لاہور سے جو رسالے مفتی محمود صاحب کی جماعت کی طرف سے نکلتے تھے اس میں سے ایک نے ایک کتے کی تصویر بنائی کارٹون کے لحاظ سے۔اور وہ بھٹو صاحب کی تصویر تھی۔نقیب ملت اس رسالے کا نام ہے۔یہ مفتی محمود صاحب کے مسلک سے تعلق رکھنے والے حضرات کا اس وقت ترجمان تھا۔ہفت روزہ ” نقیب ملت لا ہور (8 تا 14 فروری 1979ء) نے کارٹون میں بھٹو صاحب کی تصویر ایک کتے کی بنائی اور اگلے صفحے میں یہ لکھا کہ ایک کتے کی اپیل۔کتا یہ اپیل کر رہا ہے کہ حضور امیر المومنین میری طرف توجہ فرمائیں اور مجھ پر رحم کریں۔اگلے ایشو میں انہوں نے یہ لکھا کہ ہمارے خلاف اس پر پیپلز پارٹی کے حلقوں کی طرف سے رٹ (Writ) دائر کی گئی ہے کہ ہم نے بھٹو صاحب کی تحقیر اور تذلیل کی ہے۔اس رٹ کا عکس بھی دیا اور کتے کی تصویر پھر بنادی۔پھر تیسرے ایشوع میں اوپر بھٹو صاحب کی کتے کی تصویر بنا کے کارٹون میں اور نیچے لکھا کہ ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہ تصویر جس کے متعلق پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ بھٹو صاحب کی ہے۔یہ ہم نے ایک انگریزی ریڈر سے لی ہے۔تین دفعہ حضرت مسیح موعود کی پیشگوئی مفتی محمود کے رسالہ کے ذریعہ سے پوری ہوئی۔اب اس میں کہاں کسی احمدی کا اختیار ہو سکتا تھا؟