اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 402
402 دے گا۔(صفحہ 187 تا 189 طبع اوّل۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 191 ) تو ضیاء کی باقیات تک کا ذکر ہے مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس ارشاد میں۔پھر آپ دیکھیں حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالی عنہ نے 1956ء کے جلسہ سالانہ پرا اپنی تقریر میں پیشگوئی فرمائی کہ میں ایسے شخص کو جس کو خدا تعالیٰ خلیفہ ثالث بنائے ،ابھی سے بشارت دیتا ہوں کہ اگر وہ خدا تعالیٰ پر ایمان لا کر کھڑا ہو جائے گا تو۔۔۔اگر دنیا کی حکومتیں بھی اس سے ٹکر لیں گی تو وہ ریزہ ریزہ ہو جائیں گی۔“ 66 خلافت حقہ اسلامیہ صفحہ 18 اور اس سے پہلے خود حضور نے تفسیر کبیر سورۃ الفجر میں لکھا ہے۔فرماتے ہیں کہ اسی صدی میں وہ واقعہ ہونے والا ہے اور قرآن کے حوالے سے آپ نے لکھا کہ اس سے ثابت ہے کہ کسی زمانے میں مسیح موعود کا کوئی خلیفہ کسی دریا کے کنارے پر یہ کہے گا کہ فرعون وقت ہمارا تعاقب کر رہا ہے۔جماعت گھبرا اٹھے گی۔لیکن مسیح موعود اور مسیح موعود کا خلیفہ یہ کہے گا، موسیٰ کی زبان میں کہ ، ہر گز گھبرانے کی ضرورت نہیں۔خدا ہمارے ساتھ ہے۔وہ ہماری حفاظت کرے گا۔حضور کے الفاظ یہ ہیں:۔جب جماعت احمد یہ کسی فرعون کے مظالم کی وجہ سے سخت گھبرا اٹھے گی۔اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام جماعت احمدیہ کو روحانی طور پر اس کے خلیفہ اور امام کی زبان سے کیونکہ وہ دو نہیں بلکہ ایک ہی وجود ہوں گے جبکہ وہ ہم وہم کے تمثیلی سمندر کے کنارے کھڑا ہوگا یا ممکن ہے کہ مصر یا کسی اور ملک میں ایسے ہی حالات پیدا ہونے پر اور واقعہ میں دریائے نیل کے کنارے پر یا کسی اور دریا کے کنارے پر بڑے جاہ وجلال کے ساتھ فرمائیں گے۔گلا اِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ - كَلَّا کے معنی یہی ہیں لَا تَحْزَنُ غم مت کر۔اِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِینِ میرے ساتھ میرا رب ہے یعنی ایک وتر بھی ہمارے