اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 25
25 25 یہ رسالہ ہے نیا زمانہ لاہور سے چھپتا ہے اور دسمبر 2005ء کا شمارہ ہے اور صفحہ ہے 25 اور 26۔حافظ محمد نصر اللہ صاحب :۔مؤتمر عالم اسلامی نے لاہور میں منعقدہ اسلامی سربراہی کانفرنس 1974ء کے بعد مخالف احمدیت قرار داد پاس کی۔کیا کسی سعودی اخبار نے اس کو زیب اشاعت کیا ؟ مولا نا دوست محمد شاہد صاحب :۔سعودی عرب کے قریباً تمام اخبارات نے اسے شائع کیا۔سعودی عرب کی صحافت میں سے شاید ہی کوئی ایسا اخبار ہو جس نے اس خبر کو نمایاں طریق پر شائع نہ کیا ہو۔اس صورت میں یہ ایک حیرت انگیز بات ہے جیسا کہ میں نے ابتداء میں بتایا کہ حمد عربی کے زمانہ میں دارالندوہ یہ کام کرتا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف وہ فیصلہ بھی 7 ستمبر کو ہوا تھا اور یہ بھی 7 ستمبر کو کیا گیا۔۔وہی ے ان کو ساقی نے پلا دی فسبحان الذى اخزى الاعادي اس میں ایک حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ فیصلہ جو موتمر عالم اسلامی نے کیا، سر براہ کا نفرنس کے بعد کیونکہ تمہید کے لئے پہلے ضروری تھا کہ تمام ملکوں کی سربراہ کا نفرنس ہوتی جس میں ان کو خلافت کا تاج پہنایا جاتا۔اس کے بعد جماعت احمدیہ کو الگ کیا جاتا۔کیونکہ ایک وقت میں دو خلیفے ہو نہیں سکتے۔یہ حیرت انگیز بات ہے کہ سب سے زیادہ تفصیلی خبر سعودی عرب کے اخبار الندوة“ نے دی۔یہ اخبار 16 ربیع الاول 1394 ھ کا ہے۔اس کا عنوان یہ دیا ہے:۔رابطة الـعـالـم الاسـلامـي تـقــدم جدول اعمال شاملا للمؤتمر الاول المنتظمات الاسلامية في العالم اور اس میں ” القاديانية“ کا جلی عنوان دیا اور اس کے آگے قرار داد پیش کی اور اس میں تصویر میں بھی موجود تھیں۔الندوۃ اخبار میں شاہ فیصل صاحب ہیں اور وہ ممبران ہیں جنہوں نے تفصیلی قرار داد پاس کی۔تو یہ ان کا کارنامہ ہے۔حالانکہ رسول پاک ﷺ نے فرمایا کہ مـــن رمـــی مـؤمـنـا