اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 317 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 317

مقدس ہستیوں پر ہوتا ہے۔317 ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب : - آخر پر اٹارنی جنرل نے پوچھا کہ ممبران کی طرف سے استفسار ہے کہ محضر نامہ کے صفحہ ایک سوانا نوے سے لے کر ایک سوا کانوے تک جوار بعین کی عبارت رکھی گئی ہے تو کیا اس کو ہم دھمکی سمجھیں؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب: حضور نے نہایت پیار اور محبت کے عطر سے ممسوح الفاظ میں ارشاد فرمایا کہ یہ الفاظ در اصل حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی طرف سے فقط دردمندانہ اپیل ہے کہ میں خدا کی طرف سے آیا ہوں۔اگر میں کا ذب ہوں تو اس کا فیصلہ بد دعاؤں کے ذریعہ سے کرلو۔“ میں اگر کاذب ہوں کذابوں کی دیکھوں گا سزا پر اگر صادق ہوں پھر کیا عذر ہے روز شمار سرکلرز سے حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے ایمان افروز کلمات کے چند نمونے ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب : مولانا صاحب! حکومت پاکستان نے جو سرکلر (Circular) جاری کئے تھے۔چونکہ جماعت کے پاس تو ریکارڈ کرنے کی کوئی چیز نہیں تھی اور نہ ہی اس کی اجازت تھی تو اس سرکلر (Circular) میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ کے بیان سے بعض شائع شدہ نمونے ہیں ہم چاہیں گے کہ آپ ہمارے ناظرین کو بتا ئیں۔مثلاً اس میں یورپ میں تبلیغ کے نتائج کے بارے میں حضور نے جو فرمایا، وہ آپ سرکلر (Circular) سے پڑھ سکیں گے؟ یورپ میں تبلیغ کے نتائج فرمایا کہ مولانا دوست محمد شاہد صاحب: سرکلر (Circular) کے مطابق حضور نے اس مو انگلستان میں ساری قوم کا مذہب عیسائی ہے۔وہاں دہریت