اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 316 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 316

ام المؤمنین کیوں کہتے ہیں؟ 316 مسجد اقصى مولانا دوست محمد شاہد صاحب :۔حضور نے اس موقعہ پر کمال کر دیا۔فرمایا کہ:۔اتم کے معنی ماں کے ہیں اور مؤمنین کے معنی ہیں مسیح موعود کو ماننے والے، ان پر ایمان لانے والے۔تو معنی ہوئے مسیح موعود پر ایمان لانے والوں کی ماں۔آپ کو کیا اعتراض ہے؟“ حافظ محمد نصر اللہ صاحب :۔قادیان کی مسجد کا نام ”مسجد اقصیٰ رکھنا بے ادبی ہے۔مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔یعنی قادیان کی مسجد اقصی کا نام ”مسجد اقصی رکھنا ؟ یہ بے ادبی ہے۔حضور نے اس کے جواب میں فرمایا کہ:۔”ہندو پاکستان میں اس نام کی کئی مسجد میں موجود ہیں۔“ میں مثال کے طور پر عرض کرتا ہوں۔سلطان ٹیپو رحمۃ اللہ علیہ نے جو مسجدیں بنائیں۔ایک کا نام مسجد احمدی تھا۔ایک کا نام مسجد اقصیٰ تھا اور اس کی تصویر بھی چھپی ہوئی موجود ہے کتاب سلطنت خداداد میسور میں جس کے مصنف محمود بنگلوری ہیں۔و پنج تن ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب :۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک مصرع ہے ع یہی ہیں پنج تن جن پر بنا ہے۔یہ حضور نے اپنی مبشر اولاد کے بارے میں فرمایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ”پنج تن ایک مخصوص اصطلاح ہے۔تو اس لحاظ سے یہ مصرعہ قابل اعتراض ہے۔مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے اس کے جواب میں فرمایا کہ ” پنج تن فارسی ترکیب ہے جس کے معنی پانچ وجودوں کے ہیں۔جہاں تک پنج تن پاک کی اصطلاح کا تعلق ہے، حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے نزدیک بھی اس کا اطلاق صرف حضرت رسول خدا محمد مصطفی ، حضرت علی ، حضرت حسنین اور حضرت فاطمۃ الزھراء رضوان اللہ علیھم اجمعین کی