اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 303
303 فرمایا۔میں نے بتایا ہے کہ حضور کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہی قوت عطا کی گئی تھی کہ حضرت مسیح موعود کے اوپر جو اعتراضات وارد ہوتے تھے، خود مسیح موعود کے قلم ہی سے اس کا جواب اسمبلی کے سامنے آپ نے پیش کیا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے اشتہارات میں خودان کتابوں کی فہرست شائع فرمائی ہے جن میں حکومت وقت کی تعریف کی گئی تھی۔اس کے تھوڑے سے صفحات ہیں اور اس کی فہرست خود حضرت اقدس نے ایک اشتہار میں دے دی ہے۔پچاس الماریوں کے لفظ سے یہ بتانا مقصود ہے کہ یہ کتا ہیں جتنی تعداد میں چھپیں ،اگر ان تمام چھپنے والی کتابوں کو یکجا طور پر رکھا جائے تو پچاس الماریاں یقیناً اس سے بھر سکتی ہیں۔کیونکہ کوئی ہزار کی تعداد میں چھپی کوئی دو ہزار کی تعداد میں چھپی۔یا اشتہار کی بات ہے کئی ہزاروں کی تعداد میں چھپے ہیں۔اور فرمایا کہ اس میں کوئی مبالغہ کی بات نہیں ہے۔اب میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا 20 ستمبر 1897ء کا اشتہار ہے اور اس کا نام ہے اشتہار واجب الاظہار“ اور یہ مجموعہ اشتہارات طبع اول کی جلد نمبر 2 کے 456 تا 473 صفحے پر ہے اور اب حال ہی میں مکرم مولانا عبدالحی شاہ صاحب کے زیر اہتمام تینوں جلدیں دو جلدوں میں بہت ہی نفیس انداز میں اضافوں کے ساتھ شائع ہوئی ہیں۔اللہ تعالیٰ شاہ صاحب کو جزائے خیر دے۔وہ بھی سلطان القلم کے مجاہد ہیں۔تو انہوں نے اضافوں کے ساتھ تمام اشتہارات دو جلدوں میں شائع فرمائے ہیں۔بہت ہی د بیزی اس کا سرورق اور گردو پوش ہے اور وجد آ جاتا ہے اس کو دیکھ کے خصوصاً اضافوں کو دیکھتے ہوئے۔تو اس تازہ ایڈیشن کی دوسری جلد کے 161 سے 174 صفحات تک ہے۔20 ستمبر 1897ء کے اس اشتہار میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بعض کتابوں کا ذکر کیا ہے اور کسی کا کہا اس کے ایک صفحہ پر ذکر ہے اور کسی کا کہا کہ اس کے دو صفحوں میں ذکر ہے۔یہ کتا بیں براہین احمدیہ، آریہ دھرم ، آئینہ کمالات اسلام، نور الحق ، شہادت القرآن، سر الخلافته ، اتمام الحجة ، حمامة البشرى، تحفہ قیصریہ، انجام آتھم ، سراج منیر وغیرہ۔پھر آگے چند اشتہارات ہیں۔ان کا ذکر ہے۔یہ مضمون تین صفحے کا ہے۔کوئی ایک صفحے کا ہے۔کوئی چار صفحے کا ہے تو یہ حضور نے خود بیان کر دیا ہے۔پہلے نام لکھا ہے۔پھر اس کی تاریخ اشاعت بتائی ہے۔پھر یہ لکھا ہے کہ کتنے صفحے کا ہے۔مثلا ایک میں لکھتے ہیں کہ یہ جو اشتہار ہے اس کے ایک صفحہ سے لے کر تین صفحہ تک۔پھر ایک اشتہار 25 جون 1897ء میں اس کے دس صفحے