اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 302
302 غدر کس کے خلاف ہوگا ؟ روس کے خلاف اور کس کے حق میں ہوگا ؟ برطانیہ کے حق میں اور کہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ:۔اس میں شک نہیں کہ تمام دنیا کے مسلمان سلطنت برطانیہ کی دوستی کو روس کی دوستی پر ترجیح دیتے ہیں۔“ ( ” دبدبہ امیری صفحہ 217-218) یہ نقشہ تھا اس وقت۔اور سیدنا حضرت مسیح موعود کا یہ شعر میں ضرور پڑھوں گا کہ حضور نے جوفتو ی ڈنکے کی چوٹ پر دیا، وہ آج آپ کی صداقت کا اعلان عام کر رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا تھا۔فرما چکا ہے سید کونین مصطفی عیسی مسیح جنگوں کا کر دے گا التوا سن کے بھی جو لڑائی کو جائے گا وہ کافروں سے سخت ہزیمت اٹھائے گا اک معجزہ کے طور سے پیشگوئی ہے کافی ہے سوچنے کو اگر اہل کوئی ہے حافظ محمد نصر اللہ صاحب : مولانا صاحب ! اس ضمن میں حضور نے سید احمد صاحب بریلوی اور مفتیان مکہ کا بھی ذکر فرمایا تھا؟ ہو چکا ہے۔مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔جی جی وہ میں ذکر کر چکا ہوں۔تفصیل کے ساتھ ذکر پچاس الماریوں کی حقیقت؟ ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔ایک سوال حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب تریاق القلوب کے حوالے سے تھا کہ آپ نے فرمایا ہے کہ میں نے انگریزی حکومت کے احسانات اور مذہبی آزادی کا جو ذ کر کیا ہے اس سے پچاس الماریاں بھر سکتی ہیں؟ مولا نا دوست محمد شاہد صاحب :۔حضور نے بہت ہی لطیف اور فیصلہ کن جواب ارشاد