اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 266
266 آپ کوئی لٹریچر نہیں بتا سکتے جس میں اس سوال کا جواب دیا گیا ہو۔اس کا جواب ہمارے امام حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے ایک خطبہ فرمودہ 6 جنوری 1928ء میں دیا تھا۔یہ خطبہ الفضل 13 جنوری 1928ء صفحہ 7-9 میں چھپا ہوا موجود ہے اور اس کا متن حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحب حلال پوری نے اپنی کتاب ”محامد خاتم النبین صفحہ 373 تا 376 مطبوعہ جنوری 1936ء میں بھی درج کیا ہے۔اس کا خلاصہ دیکھیں! آج تک میں نے اپنی عمر میں لاکھوں صفحات کا مطالعہ کیا ہے مجھے یہ نکتہ کہیں نہیں ملا۔اور میں ناظرین سے بھی کہتا ہوں کہ وہ بے شک تلاش کریں اور اگر ملے تو مجھے بھی اطلاع دیں لیکن حقیقی بات یہ ہے کہ جس کا آل محمد سے تعلق ہے وہی یہ چیزیں بیان کرسکتا ہے۔حضرت مصلح موعودؓ نے خطبہ جمعہ دیتے ہوئے فرمایا کہ بعض لوگ اس سے اعتراض کرتے ہیں کہ اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ شانِ محمدیت ارتقاء کی اس منزل تک نہیں پہنچی جو جناب الہی کی طرف سے حضرت ابراہیم کو عطا کی گئی تھی۔حضور نے فرمایا کہ یہ سوچنا چاہئے کہ قرآن مجید نے ابراہیم کی عظمت اور جلالت مرتبت کے متعلق جو لکھا ہے اس میں ایک خاص پہلو بیان کیا گیا ہے۔وہ پہلو ہے جس کی طرف اشارہ کر کے تشبیہ دی گئی ہے۔اب دیکھیں حضرت مصلح موعود کا علوم ظاہری و باطنی سے پُر ہونے کا تصور ! فرماتے ہیں کہ قرآن میں یہ لکھا ہے کہ انہوں (ابراہیم ) نے اللہ کے حضور دعا کی کہ رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةٌ لَكَ وَآرِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ (البقرة: 129 ) اے خدا مجھے بھی مسلم بنا دے اور میری اولاد کو بھی مسلم بنا دے۔اس کے جواب میں خدا نے جو جو دوسخا کا اظہار فر مایا اور بیان فرمایا۔وہ یہ تھا۔فرمایا: إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِمَامًا کہ ہم تمہیں اور تمہاری اولا د کو صرف مسلم ہی نہیں بنائیں گے ،مسلمانوں کا امام بھی تمہیں بنایا جائے گا۔بہت تھوڑا مانگا تھا، بہت زیادہ خدا کی سرکار سے ملا۔یہ بالکل ایسی ہی بات ہے۔حضرت ابو ہریرہ اپنی زندگی کے آخری زمانہ میں بحرین کے گورنر تھے۔حضرت عمرؓ کا زمانہ تھا۔ان کے دربار میں ایک حاملہ عورت کا پیغام آیا کہ مجھے فوری طور پر چند