اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 263 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 263

263 کوئی نیکی سکھاتا ہے تو اس کو بھی اسی قدر ثواب پہنچتا ہے جس قدر کہ سیکھ کر عمل کرنے والے کو۔اس لئے دنیا میں جس قدر لوگ نمازیں پڑھتے ہیں اور عبادتیں کرتے ہیں ان سب کا ثواب ہمارے نبی کریم ﷺ کوہی پہنچتا ہے اور ہر وقت پہنچتا ہے کیونکہ زمین گول ہے۔اگر ایک جگہ فجر ہے تو دوسری جگہ عشاء ہے۔ایک جگہ اگر عشاء ہے تو دوسری جگہ شام ہے۔ایسے ہی اگر ایک جگہ ظہر کا وقت ہے تو دوسری جگہ عصر کا ہوگا۔غرض ہر گھڑی اور ہر وقت ہمارے نبی کریم ﷺ کو ثواب پہنچتا رہتا ہے۔دنیا میں کروڑ در کروڑ رکوع اور سجدہ کرتے اور درود پڑھتے اور دوسری دعائیں مانگتے ہیں اور پھر اس کے علاوہ دوسرے احکام پر چلتے ، روزے رکھتے ، زکوتیں ادا کرتے ہیں۔اس لئے ماننا پڑے گا کہ ہر آن میں محمد رسول اللہ اللہ کو بھی ان عبادات کا ثواب پہنچتارہتا ہے۔کیونکہ اس نے تو یہ باتیں سکھائی ہیں کہ تم لوگ نمازیں پڑھو، زکو تیں دو اور مجھ پر درود بھیجو۔اور پھر محمد رسول اللہ ﷺ کی اپنی روح جو دعائیں مانگتی ہوگی وہ ان کے علاوہ ہے۔اب تم سوچ سکتے ہو کہ جب سے مسلمان شروع ہوئے اور جب تک رہیں گے، ان سب کی عبادتیں ہمارے نبی کریم ﷺ کے نامہ اعمال میں بھی ہونی چاہئیں۔اس لئے ماننا پڑے گا کہ وہی تمام دنیا کی کل مخلوقات کا سردار ہے۔“ (احکام قادیان جلد 12 نمبر 4 مؤرخہ 14 جنوری 1908ء صفحہ 5) اب آخر میں ایک واقعہ میں عرض کرتا ہوں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے حکم پر جب میں کراچی گیا۔تو حضور کی خدمت میں، کراچی کے عزاداروں کی ایک مجلس کے صدر تھے، وہ بھی حاضر ہوئے اور انہوں نے کہا کہ ہم لوگ شیعہ حضرات کی تحریک پاکستان میں شمولیت کے متعلق تاریخ لکھنا چاہتے ہیں تو حضور اپنی مرکزی لائبریری سے ہمیں اس کے لئے کوئی مواد عطا فرمائیں۔حضور نے میرے متعلق ارشاد فرمایا کہ وہ نیچے موجود ہے۔آپ اس سے بات کریں۔انشاء اللہ جس قسم کی بھی کتاب اور اقتباسات کی ضرورت ہوگی وہ جماعت مہیا کرے گی کیونکہ قائد اعظم بھی شیعہ تھے اور