اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 133 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 133

133 جہاں تک اہلسنت کا تعلق ہے، دیو بندی مذہب کے مطابق یہ سارے مشرک ہیں۔یہ تھا عبدالرزاق صاحب ملیح آبادی کا ارشاد۔اب آپ امیر شریعت صاحب کا ارشاد نیں۔آپ فرماتے ہیں۔ز کاف کعبه تا کاف کراچی سراسر کفر کفر دون کفر کعبہ کے کاف سے لے کر کراچی کی کاف تک ہر طرف کفر ہی کفر ہے۔کفر ہی مسلط ہے۔( حیات امیر شریعت صفحہ 420) یہ ملت ہے جس کا موقف بیان کر رہے ہیں؟ مولاناحسین احمد صاحب مدنی چوٹی کے عالم دین۔انہوں نے ”الشہاب الثاقب میں لکھا ہے کہ وو رسول مقبول علیه السلام دجال بریلوی اور ان کے اتباع کو سحقاً سحقاً فرما کر اپنے حوض مور دو شفاعت محمود سے کتوں سے بدتر کر کے دھتکار دیں گے اور امت مرحومہ کے اجر وثواب و منازل و نعیم سے محروم کئے جاویں گے۔“ (صفحہ 111 ناشر کتب خانہ اعزاز یہ دیوبند ضلع سہارنپور ) اہلسنت والجماعت جن کی دنیا میں اکثریت ہے۔یہ ان کے متعلق مولا ناحسین احمد صاحب مدنی کا عقیدہ ہے۔مودودی صاحب کے متعلق دیکھیں۔مفتی محمود صاحب جو کہ اپوزیشن لیڈر تھے اس وقت اور خصوصی کمیٹی کے روح رواں بھی تھے۔یہ ہفت روزہ زندگی لاہور 10 نومبر 1969ء میں شائع شدہ ہے اور اسے الگ بھی مفتی محمود صاحب کی تنظیم جمعیت گارڈ لائکپور نے شائع کرایا ہے۔یہ میں مفتی محمود صاحب کا فتویٰ پڑھ رہا ہوں:۔میں آج یہاں پریس کلب حیدر آباد میں فتویٰ دیتا ہوں کہ مودودی گمراہ ، کافراور خارج از اسلام ہے۔اس کے اور اس کی جماعت سے تعلق رکھنے والے کسی مولوی کے پیچھے نماز پڑھنا نا جائز اور حرام ہے۔“ کون کہہ رہا ہے؟ مولانا مفتی محمود صاحب ! جو نام نہاد می فطین ختم نبوت کے سرخیل اور قافلہ سالار تھے۔