رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو

by Other Authors

Page 129 of 150

رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو — Page 129

١٣٩ دیا ہے وہ تم کرو۔ابراہیم نے کہا تم میری مدد کرو گے ؟ اسماعیل نے کہا ، ہاں میں تمہاری مدد کروں گا۔ابراہیم نے کہا تو اللہ نے مجھے یہ حکم دیا ہے کہ میں یہاں ایک گھر بناؤں اور انہوں نے ایک اونچے ٹیلے کی طرف اشارہ کیا کہ اس کے گرداگرد تجرید بخاری ص ۶۲۲ ، ص ۶۲۳) : - حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیل نے کعبہ کی دیواریں بناتے وقت کیسے کام کیا ؟ ج : حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے۔حدیث میں آتا ہے کہ حضرت اسماعیل پتھر لانے لگے اور حضرت ابراہیم بنانے لگے۔یہاں تک کہ جب دیوار اونچی ہوگئی تو اسماعیل ایک پتھر کو لے آئے اور اسے ان کے لیے رکھ دیا۔نیسں ابراہیم و اس پر کھڑے ہو کر بنانے لگے اور اسماعیل “ انہیں پتھر اٹھا اٹھا کر دیتے جاتے تھے اور دونوں یہ کہتے جاتے تھے۔تبنَا تَقَبَّلُ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ تجرد بخاری ص ۶۲) کعبہ کی عمارت بناتے وقت حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل نے کتنی دعائیں مانگی نہیں ؟ ج :۔جب خانہ کعبہ کی بنیاد ڈالی جارہی تھی تو حضرت ابراہیم نے سات دعائیں کی تھیں۔باپ اور بیٹا مل کر دعا کرتے تھے۔ا رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمِينَ لَكَ ترجمہ : الہی ہمیں اپنا فرمانبردار بنا لے - وَمِنْ نُدِيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةٌ لكَ ترجمہ : اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک فرمانبردار جماعت بنا۔وَارِنَا مَنَا سِكَنَا ترجمہ : ہمیں ہماری عبادت کے طریقے سکھا۔- وَتُبْ عَلَيْنَا سے ترجمہ: اللہ ہم پر فضل سے متوجہ ہو۔