رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو

by Other Authors

Page 71 of 150

رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو — Page 71

اس کی بیوی کے قالُوا إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَى قَوْمٍ مُجْرِمِينَ إِلَّا إِلَ لُوطٍ إِنَّا لمهم بعينه إلَّا امْرَأَتَهُ تَدَدْنَا إِنَّهَا مَنَ العامرين۔ترجمہ :۔انہوں نے کہا ہمیں ایک مجرم قوم کی طرف بھیجا گیا ہے سوائے لوط کے پیروؤں کے کہ ان سب کو ہم بچا لیں گے۔ہاں اس کی بیوی کے متعلق اندازہ ہے کہ وہ پیچھے رہنے والوں میں سے ہو گی۔فرستادوں نے حضرت ابراھیم علیہ السلام کو یہ تسلی بھی دی تھی کہ آپ حضرت لوط علیہ السّلام کی وجہ سے غمگین نہ ہوں۔شتی و حضرت ابراہیم علیہ السلام نے لوط کی بستی سے عذاب کے ملانے کے لئے کیا دعائیں مانگیں ؟ ج : حضرت ابراہیم علیہ السلام ایک درد مند دل رکھنے والے اور بید با رتھے۔آپ نے حضرت لوط کی قوم کے عذاب سے بچائے جانے کیلئے دُعائی مانگنی شروع کر دیں۔قرآن مجید ہیں۔يُجَادِلُنَا فِي قَومِ لوط وہ ٹوٹ کی قوم کے متعلق ہمارے ساتھ جھگڑنے لگا ہ کے الفاظ آتے ہیں۔جب حضرت ابراھیم علیہ السلام نے یہ سنا کہ لوط علیہ السلام کی بستی کے لوگ ہلاک ہو جائیں گے تو غم سے ان کے چہرے کا رنگ متغیر ہو گیا۔پنا نچہ بائبل میں آتا ہے کہ حضرت ابراھیم علیہ السلام نے خدا سے دعا کی کہ اے خدا کیا تو نیکیوں کی موجودگی میں بڑوں کو ہلاک کر دے گا اور فرمایا اگر اس میں پچاس نیک ہوں اور باقی بڑے ہوں تو کیا ان پچاس کی خاطر تو ان باقیوں کو نہیں بچائے گا۔اللہ تعالے نے انہیں الہام کیا اور کہا اے ابرا عقیم ! اگر