رَیُّ الْاَنبِیَاء ۔ انبیاء کی خوشبو — Page 4
بسم الله الرحمن الرحيمة عرض حال خدا تعالے عر وصل کی ازل سے یہ سنت جاریہ ہے کہ وہ بنی نوع انسان کی ہدایت اور اصلاح کے لئے انبیاء و مرسلین بھیجتا رہا ہے جیسا کہ وہ سورۃ المومنون میں فرماتا ہے۔ثمَّ اَرْسَلْنَا رُسُلَنا نترا پھر ہم اپنے پیغمبر لگا تار بھیجتے رہے اور سورۃ الفاطر کی یہ آیت کریمہ وَإِن مِنْ أُمَّةِ الخَلَا فِيهَا ندیدہ بھی اسپر دلیل ہے۔یہ ابنیاء کرام علیہم السلام جو انسانیت کا پیکر تھے اپنے مقدس سینوں میں خدا تعالے کے نور کی قندیلیں لے کر اپنی اپنی قوم کو توحید کا درس دیتے رہے اور قوم کو حقیقی معنوں میں انسان بنانے کیلئے اور انہیں خدائے واحد کا نورانی جلوہ دکھانے کے لئے تبلیغی کوششوں میں سرگرم عمل رہے ، ان کی ان مسائکی جلیلہ سے بعض متلاشیان حق نے خدا تعالے کو اس دنیا میں ہی پالیا۔اور معاندین اور منکرین توحید نے ان کی مخالفت میں کمر بستہ ہو کہ اس دنیا میں ہی اپنے لئے جہنم خرید لی۔ذیل میں آٹھ انبیاء کرام علیہم السّلام کے حالات ، ان کی تعلیمات ان کے محاسن اخلاق اور ان کی دینی خدمات کو سوال و جواب کے رنگ