انبیاء کا موعود — Page 9
۱۵ ہر بیٹے کے نام پر قبیلہ یا علاقہ ملتا ہے۔لیکن ساتھ ساتھ اللہ میاں یہ بھی دیکھنا چاہتا تھا کہ اسمعیل میں وہ خوبیاں ہیں جو میرے وارث کے بزرگ ہیں ہونی چاہئیں۔تو جب خدا نے جو قربانی حضرت ابراہیم سے حضرت اسمعیل کے روپ میں مانگی حضرت ابرا ہیمر نے فورا دے دی۔اور جب خدا نے کہا کہ اسمعیل کے ساتھ میرے گھر کو اس کی بنیادوں پر۔کھڑا کر۔پیدائش باب ۱۶ آیت ۱۰-۱۱ تو حضرت ابراہیم فورا منہ آئے۔حضرت اسماعیل ان کو پتھر لا کر دینے گئے اور انہوں نے ایک کچا کوٹھا اس کی بنیادوں پر تعمیر کر دیا جو خانہ کعبہ ہے۔آپ اس کو تعمیر کرتے ہوئے مسلسل دعائیں کرتے رہے کہ خدایا تیر سے حکم کے مطابق میں نے تیرے گھر کو بنا دیا۔اب اس گھر کے وارث کو میری اولاد میں پیدا کر لے پھر خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم کو خوشخبری دی کہ " آنے والا میرا موعود نبی جو میرا محبوب ہے۔میرے نور کا حصہ ہے۔میرا پر تو ہے عکس ہے۔وہ اسمعیل کی نسل میں پیدا ہو گا " یعنی بنو اسمعیل میں۔اسی دعا کی قبولیت کے بارے میں بائیبل میں بھی لکھا ہے کہ اسمعیل کے حق میں میں نے تیری سُنی پیدائش باب ۱۷ آیت ۱۸ یہ ادھر حضرت اسمعیل کے ساتھ خدا تعالیٰ کی محبت کا سلوک ایسا تھا تو دوسری طرف حضرت سارہ کے ہاں اسحق کو دے کر بھی مزید حضرت ابراہیم کی اولاد کو نہ صرف روحانی بلکہ دنیاوی انعامات سے بھی نوازا۔وہ اس طرح کہ حضرت اسحق " جو حضرت اسمعیل کے چھوٹے بھائی تھے ان کی اولاد میں نسلاً نبوت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔یعنی باپ کے بعد بیٹا اور بیٹے ے سورۃ بقرہ : ۱۲۹ - ۱۳