انبیاء کا موعود

by Other Authors

Page 62 of 69

انبیاء کا موعود — Page 62

گویا پیارے آقا آپ کی پاکبازی - شرافت نیکی اور نبوت پر گواہ بن گئے آپ نے دیکھا کہ پیارے آقا کے لئے (حضرت آدم سے لیکر حضرت عیسی تک ہر نبی نے پیشگوئی کی کہ ایسا مقدس پاک وجود آئے گا۔وہاں پیارے آقا نے بھی ہر نبی کے بارے میں گواہی دی کہ یہ سچے اور خدا کی طرف سے بھیجے ہوئے نبی اور رسول تھے۔اب ہم دیکھیں کہ آپ کو بھیجنے کی غرض جو بتائی گئی وہ یہ معنی کہ خدا جو نظر نہیں آتا۔اس کی صفات جو دیکھی نہیں جاسکتیں وہ آپ کے ذریعہ دنیا پر ظاہر ہوں گویا خدا ظاہر ہو گیا ہے۔تو کیا آپ کا وجود خدا کا مظہر بنا۔جب ہم خدا کی بات کرتے ہیں تو خدا کی ذات بے عیب ذات ہے اس میں کوئی کمی نہیں کجی نہیں۔خامی نہیں۔وہ برائیوں سے پاک خوبیوں اچھائیوں کا مجموعہ ہے۔تو پیارے آقا کی زندگی کو دیکھیں۔بچپن سے لے کر وفات تک آپ کی زندگی کا کوئی لمحہ انسانی آنکھ سے پوشیدہ نہیں ہے۔آپ کا کلام حدیث کی شکل میں محفوظ ہے۔آپ کے اعمال سنت کہلاتے ہیں اور ایک ایک عمل ایک ایک قول پر کئی کئی گواہیاں ہیں۔لیکن پندرہ سو سال ہونے کو آئے آج تک کوئی انسان آپ کی زندگی میں عیب نہیں نکال سکا۔عرب کی قوم کا آپ کو امین اور صادق کہنا بتاتا ہے کہ یہ خوبیاں انتہائی اعلیٰ درجہ پر پہنچی ہوئی تھیں۔آپ کی امانت۔دیانت اور شرافت پر تو دشمن بھی گواہ ہیں۔انسانوں کی گواہی ایک طرف یہاں تو خدا گواہی دے رہا ہے کہ یہ اخلاق انتہائی اعلیٰ درجہ کے ہیں (إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيم) پھر خدا تعالیٰ نے آپ کی زندگی کو تمام دنیا کے لئے نمونہ بنا دیا د لقد کان