انبیاء کا موعود — Page 40
انسان کے لئے۔گویا اسلام کا دروازہ سب کے لئے کھلا ہے اور یہ تعلیم غیر خاندانوں سے بڑھتے ہوئے قوموں تک پھیل گئی بلکہ ساری دنیا کو منور کر دیا۔اس لئے غیر کا لفظ استعمال کیا۔ج - ایک اور جگہ فرماتے ہیں کہ میرا محبوب اپنے باغ میں آوے اور اس کے لذیذ میوے کھا دے“ (باب ۴) اس نشانی کو لیکر جب آپ ہرنجی کے دروازے پر جا ئیں اور ان سے پوچھیں کہ کیا یہ سارا نظام یہ کائنات آپ کے لئے بنائی گئی تھی تو سب انکار کر دیں گے۔کیونکہ ان کے لئے تو یہ دنیا بنی ہی نہیں۔پھر یہ باغ کس کیلئے لگایا گیا۔اس سوال کا جواب تو خدا کے سوا کوئی نہیں دے سکتا۔اور خدا نے اپنے محبوب کو بتایا کہ یہ دنیا میں نے تیری خاطر بنائی۔وہ محبوب کہنا ہے کہ مجھے میرے ندا نے بتایا کہ اگر تجھے پیدا کرنا میرا مقصد نہ ہوتا تو میں یہ آسمان بھی نہ بنا نا مل حدیث قدسی سط) اس سے ثابت ہوا کہ یہ باغ خدا نے اپنے محبوب کے لئے لگایا اور اس کے لذیذ میرے بھی تو اس کے لئے ہی تھے۔اب ہم دیکھیں کہ اس کائنات کے پھیل کیا ہیں ؟ پھل درخت کی سب سے قیمتی چیز ہوتی ہے جس کو تیار کرنے ہیں۔درخت کی جڑیں۔شاخیں اپنے سب حصہ لیتے ہیں۔پھر پھول کے ختم ہو جانے پر پھیل بنتا ہے۔اور پھول جیسا کہ آپ نے دیکھا ہے کہ اپنی خوبصورتی میں اپنی مثال ہوتا ہے۔اس کا رنگ۔اس کی بناوٹ۔پھر رنگوں میں امتزاج - ملارٹ۔ان کا اپنا حسن ہے۔لیکن یہ سب کو نظر آتا ہے۔اس کا کوئی مزہ تو نہیں ، کوئی ذائقہ تو نہیں۔لیکن جب یہ حسن فنا ہوتا ہے تو پھر اس کی فضا ایک لازوال چیز کو جنم دیتی ہے۔تولاك لَمَا خَلَقْتُ الافلاك۔