انبیاء کا موعود

by Other Authors

Page 25 of 69

انبیاء کا موعود — Page 25

۳۱ اس کے نام سے مشہور ہو گیا عا اب ناران کے متعلق معلوم کریں تو بائیبل میں لکھا ہے کہ " خداوند اس لڑکے (اسمعیل ) کے ساتھ تھا۔وہ پڑھا اور بیابان میں رہا۔اور تیر انداز ہو گیا۔وہ فاران کے بیابان میں رہا۔" ( پیدائش باب ۲۱ آیت ۲۰) عربوں کے جغرافیہ سے معلوم ہوتا ہے کہ مکہ سے شمالی عرب کی سرحد تک کا علاقہ کوہ فاران کہلاتا ہے۔جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ حضرت ابراہیم کے بڑے بیٹے حضرت اسمعیل سے پہلے مکہ بالکل غیر آباد تھا۔اور وہ حضرت اسمعیل اور ان کی اولاد کی وجہ سے آباد ہوا۔ان کی نسل پھیلتے پھیلتے سارے عرب میں آباد ہوگئی۔اور عرب ہی اپنے آپ کو بنو اسمعیل کہتے ہیں۔دنیا کی کسی قوم کو یہ دعوی نہیں کہ وہ اسمعیل کی اولاد ہے۔یہ بات تو سمجھ میں آگئی کہ شیما اور فاران عرب کے علاقے ہیں۔اور مکہ سے قریب کے حضرت اسمعیل کے بعد سے اس علاقہ میں کوئی نبی پیدا نہیں ہوا لیکن اب خدا کے سینا اور خاران سے ظاہر ہونے سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس سرزمین کو اپنے ایک موعود کے لئے چنا چاہتا ہے۔جبھی تو وہ یہاں سے ظاہر ہوگا۔اور اس علاقے سے اس پیشگوئی کے بعد صرف اور صرف پیارے آقا نے دعوی کیا۔گویا آپ کے ذریعہ خدا کا ظہور ہوا۔خدا آیا۔اگلی نشانی ہے کہ اس کی شوکت سے آسمان چھپ گیا۔اور زمین اس کی حمد سے معمور ہوئی۔محمود کے معنی ہیں بھر جانا۔حمد کہتے ہیں تعریف کو ایسی تعریف جو محبت پیار اور احسان کی وجہ سے کی جائے۔خدا تعالیٰ کی شان بیان کرنے کو بھی حمد کہتے حاشیه را دیباچہ تفسیر القرآن صفحه ۷۵