انبیاء کا موعود — Page 19
۲۵ آپ کے زمانہ سے متعلق تحقی حضرت سیسعیاہ نبی ایک اور جگہ فرماتے ہیں کہ۔جو کہے تم اس کی تقدیس کرو اور اس سے ڈرتے رہو اور اس کی دہشت رکھو۔وہ تمہارے لئے ایک مقدس ہوگا۔پھر اسرائیل کے دونوں گھرانوں کے لئے نگر کا پتھر اور ٹھوکر کھانے کی چٹان اور یروشلم کے باشندوں کے لئے پھندا اور دام ہوگا بہت لوگ اس سے بھر کر کھا ئیں گے اور گر پڑیں گے اور ٹوٹ جائیں گے اور دام میں پھنسیں گے اور پکڑے جائیں گے۔شہادت نامہ بند کر لو اور میرے شاگردوں کے لئے شریعت پر مہر کر دو۔میں بھی خداوند کی راہ دیکھوں گا۔جو آب یعقوب کے گھرانے سے اپنا منہ چھپاتا ہے میں اس کا انتظار کر دوں گا (یسعیاہ باب ۸ آیت ۱۳ تا ۱۷) اس پیشگوئی میں بھی چند نشانیاں اس موعود نبی کی بتائی گئی ہیں۔سب سے پہلے تو خدا تعالیٰ کی عظمت کو ظاہر کرنے کے لئے کہا گیا کہ رب الأفواج افواج فوج کی جمع ہے یعنی فوجوں کا رب۔پالنے والا۔بڑی طاقتور مہتی۔اور جب ایک طاقتور ہستی حکم دے کہ اس کی تقد میں کرو یعنی اس کو مقدس جانو۔اس پر ایمان لاؤ تو بھلا کس کی مجالی ہے کہ انکار کرے۔اللہ تعالیٰ اس طرح چھوٹی چھوٹی باتوں کے ذریعہ دنیا کو اپنے سچے محبوب کے بارے میں سمجھاتا ہے کہ دیکھو ئیں بڑی عظمت والا، قدرت والا خدا ہوں اس لئے میری بات مانو۔مجھ سے ڈرو۔اور صرف اور صرف میرا خوف اپنے دل میں پیدا کرد تا کہ جو بھی حکم میں دوں اس کو ماننے میں کوئی عذر نہ ہو۔اور جس کے بارے میں میں تم کو بتا رہا ہوں اگر تم نے اس کو مان لیا تو وہ تمہارے لئے بڑا مقدس ثابت ہوگا۔یعینی اس کی اطاعت تم کو دین اور دنیا کی بھلائی کی طرف لے جائے گی۔اور تم ہمیشہ فائدہ اور نفع ہی اٹھاؤ گے۔کبھی نقصان نہیں ہوگا۔