انبیاٴ کرام علیہم السلام کی دعائیں

by Other Authors

Page 18 of 30

انبیاٴ کرام علیہم السلام کی دعائیں — Page 18

36 35 وہاں اس نے دو مردوں کو دیکھا جو ایک دوسرے سے لڑ رہے تھے یہ (ایک ) اس کے قبیلہ کا تھا اور وہ (دوسرا) اس کے دشمن قبیلے کا۔پس وہ جو اس کے قبیلے کا تھا اس نے اس کو مخالف قبیلے والے کے خلاف مدد کے لئے آواز دی۔پس موسیٰ نے اُسے مکا مارا اور اس کا کام تمام کر دیا اس نے (دل میں ) کہا کہ یہ (جو کچھ ہوا) یہ تو شیطان کا کام تھا یقیناً وہ کھلا کھلا گمراہ کرنے والا دشمن ہے۔پس حضرت موسیٰ نے نادم ہو کر خدا تعالیٰ سے مغفرت کی دعا کی۔(28: القصص : 16) - رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي فَغَفَرَ لَهُ۔إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ۔(28: القصص: 17) ترجمہ: اے میرے رب !یقیناً میں نے اپنی جان پر ظلم کیا۔پس مجھے بخش دے۔تو اس نے مجھے بخش دیا۔یقیناً وہی ہے جو بہت بخشنے والا (اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔ط حضرت موسیٰ علیہ السلام ستر (70) ایمان لانے والوں کو لے کر کوہ طور پر اللہ کے حکم کے تحت گئے۔تو وہاں زلزلہ آ گیا۔حضرت موسیٰ علیہ السلام بہت گھبرائے اور خیال کیا شاید قوم کے گناہوں کی سزا ہے۔اس پر آپ نے یہ دعا کی۔- اَنْتَ وَلِيُّنَا فَاغْفِرْلَنَا وَارْحَمْنَا وَ اَنْتَ خَيْرُ (7: الاعراف: 156) الْغَفِرِينَ ترجمہ: تو ہی ہمارا ولی ہے پس ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو بخشنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔جب حضرت موسیٰ علیہ السلام کوہِ طور پر تشریف لے گئے تو ان کے پیچھے بنی اسرائیل نے بچھڑے کو معبود بنا لیا۔جب آپ واپس تشریف لائے تو اپنے جانشین بھائی ہارون سے سخت خفا ہوئے۔اسی موقع پر حضرت موسیٰ علیہ نے اپنے بھائی ہارون اور اپنے لئے مغفرت کی یہ دعا کی۔- رَبِّ اغْفِرْلِی وَ لَا خِي وَ اَدْخِلْنَا فِي رَحْمَتِكَ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرَّحِمِينَ (7: الاعراف : 152) ترجمہ: اے میرے رب ! مجھے بخش دے اور میرے بھائی کو بھی اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل کر اور تُو رحم کرنے والوں میں سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام اپنی سادہ طبیعت کی وجہ سے یہ گمان کرتے تھے کہ اگر اللہ چاہے تو وہ اللہ تعالیٰ کو ظاہری آنکھ سے بھی دیکھ سکیں گے چنانچہ اس مطالبہ پر خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ انسان تو بجلی کی کڑک کو بھی برداشت نہیں کر سکتا تو خدا تعالیٰ کا چہرہ کیسے دیکھ سکتا ہے۔چنانچہ ایک نشان کے طور پر جب پہاڑ پر بجلی گری تو موسیٰ بیہوش ہو گئے۔پھر جب ہوش آئی تو تو بہ کرتے ہوئے اللہ کی طرف جھکے نوٹ از ترجمه القرآن از حضرت خلیفۃ امسیح الرابع صفحہ 266) - سُبُحْنَكَ تُبْتُ إِلَيْكَ وَ أَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ ) 66 (7: الاعراف:144) ترجمہ: اُس نے کہا پاک ہے تو۔میں تیری طرف توبہ کرتے ہوئے آتا ہوں اور میں مومنوں میں اول نمبر پر ہوں۔حضرت سلیمان علیہ السلام کی دعائیں حضرت سلیمان علیہ السلام حضرت داؤد علیہ السلام کے بیٹے تھے۔حضرت