انبیاٴ کرام علیہم السلام کی دعائیں

by Other Authors

Page 17 of 30

انبیاٴ کرام علیہم السلام کی دعائیں — Page 17

34 33 تو زمین ضرور فساد سے بھر جاتی لیکن اللہ تمام جہانوں پر بہت فضل کرنے والا ہے (2: البقرہ:252) حضرت شعیب علیہ السلام کی دعا حضرت شعیب علیہ السلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پوتے تھے آپ کی قوم میں یہ بُرائی تھی کہ کاروبار میں بد دیانتی کرتے ، ناپ تول میں کمی کرتے اور اشیائے خوردنی میں ملاوٹ کرتے تھے۔اصلاح کی کوششوں کا اثر نہ ہوا تو اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔ا - رَبَّنَا افْتَحُ بَيْنَنَا وَ بَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَ اَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِينَ۔(7: الاعراف : 90) ترجمہ :اے ہمارے ربّ! ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر دے اور تو فیصلہ کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔یہ دعا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو بھی الہام ہوئی۔( تذکره ص 196 ) حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ذریت میں سے تھے۔آپ بہت اعلیٰ روحانی مراتب تک پہنچے۔آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کی خبر دی۔آپ تشریعی نبی تھے۔آپ کو تورات عطا کی گئی اور واضح بین نشان عطا کئے گئے۔آپ کی وفات 1451 قبل مسیح میں ہوئی۔آپ کو فرعون اور اُس کے سرداروں کی طرف مبعوث کیا گیا۔اپنی کمزوری اور فرعون کی طاقت کا خیال کر کے آپ نے اپنے رب سے دعا کی۔- اَنْتَ وَلِيُّنَا فَاغْفِرُ لَنَا وَارْحَمْنَا وَاَنْتَ خَيْرُ الْغَفِرِينَ وَاكْتُبْ لَنَا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّ فِي الا خِرَةِ إِنَّا هُدْنَا إِلَيْكَ ط (7: الاعراف: 157,156) ترجمہ: تو ہی ہمارا ولی ہے پس ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو بخشنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔اور ہمارے لئے اس دنیا میں بھی حسنہ لکھ دے اور آخرت میں بھی۔یقیناً ہم تیری طرف (توبہ کرتے ہوئے) آگئے ہیں۔فرعون ایک سرکش اور مغرور انسان تھا اُس کے دربار میں پیغام تو حید دینے کے لئے حضرت موسیٰ علیہ السلام نے قوت وشوکت بیان طلب کی اور عرض گزار ہوئے۔٣- رَبِّ اشْرَحُ لِي صَدْرِي وَيَسِرُ لِي أَمْرِى۔وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِسَانِي يَفْقَهُوا قَوْلِي (29:26:15:20) ترجمہ : اے میرے ربّ! میرا سینہ میرے لئے کشادہ کر دے۔اور میرا معاملہ مجھ پر آسان کر دے۔اور میری زبان کی گرہ کھول دے۔تاکہ وہ میری بات سمجھ سکیں۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی میں ایک تکلیف دہ واقعہ قرآن کریم نے اس طرح بیان فرمایا ہے۔