انبیاٴ کرام علیہم السلام کی دعائیں — Page 13
26 25 (21: الانبیاء : 70) ترجمہ: ہم نے کہا اے آگ ! تو ٹھنڈی پڑ جا اور سلامتی بن جا ابراہیم پر۔جب حضرت ابراہیم کو آگ میں ڈالا گیا تو آپ نے دعا کی۔( بخاری کتاب التفسیر ) ا حَسُبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيل ( 3: ال عمران : 174) ترجمہ: ہمیں اللہ کافی ہے اور کیا ہی اچھا کارساز ہے۔دعین موقع پر بادل آیا جس نے آگ کو ٹھنڈا کر دیا اور حضرت ابراہیمؑ آگ میں سے صحیح سلامت نکل آئے چونکہ بُت پرست بہت وہمی ہوتے ہیں اس لئے جب ادھر انہوں آگ جلائی اور اُدھر بادل آ گیا۔اور آگ بجھ گئی تو انہوں نے سمجھا کہ خدا کی مشیت یہی ہو گی۔اس لئے انہوں نے حضرت ابراہیمؑ کو چھوڑ دیا۔( تفسیر کبیر جلد پنجم ص 532) یہاں آگ سے مراد مخالفت کی آگ بھی ہے اور حقیقی آگ بھی مراد ہو سکتی ہے چنانچہ اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ الہام ہوا کہ آگ سے ہمیں مت ڈرا آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی ( تذکره ص 324) غلام ہے۔آگ کے ٹھنڈا پڑ جانے سے مراد یہ ہے کہ اس کی تپش کو ہلاک کرنے کی توفیق نہیں ملے گی بلکہ وہ آگ خود ٹھنڈی ہو جائے گی۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنا مشن جاری رکھنے کے لئے خدا تعالیٰ کے حضور حصول اولاد کے لئے دعائیں کیں۔ما - رَبِّ هَبْ لِى مِنَ الصَّلِحِين (37 الصافات: 101) ترجمہ :اے میرے رب ! مجھے صالحین میں سے (وارث) عطا کر۔یہ دعا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی الہام ہوئی۔( تذکرہ 626)) قادر خدا نے بڑھاپے میں اولاد عطا فرمائی تو آپ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا ترجمہ: 'سب حمد اللہ ہی کے لئے ہے جس نے مجھے بڑھاپے کے باوجود اسماعیل اور اسحاق عطا کئے یقیناً میرا رب دعا کو بہت سُننے والا ہے۔(14: ابراہیم: 40) حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تعمیر بیت اللہ کے وقت شہر مکہ کے پُر امن ہونے اور اس کے رہنے والوں کے رزق ملنے اور اولاد کے شرک و بت پرستی سے بچنے کے لئے جو دعائیں کیں وہ سب مقبول ہوئیں۔( تفسیر الدر منثور جلد 4 ص 86) آپ نے خانہ کعبہ کی تعمیر کے وقت اللہ کے حضور عاجزانہ دعائیں کرتے ہوئے کی۔- رَبِّ اجْعَلُ هَذَا بَلَدًا آمِنًا وَّارُزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ مَنْ آمَنَ مِنْهُمُ بِالله وَالْيَوْمِ الْآخِرِ (2: البقرة: 127) ترجمہ: اور جب ابراہیم نے کہا کہ اے میرے ربّ! اس کو ایک پُر امن اور امن دینے والا شہر بنا دے اور اس کے بسنے والوں کو جو اُن میں سے اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لائے ہر قسم کے پھلوں میں سے رزق عطا کر۔- رَبَّنَا إِنِّي أَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِذِى زَرْعٍ عِنْدَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ * رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلوةَ لا