انبیاٴ کرام علیہم السلام کی دعائیں

by Other Authors

Page 4 of 30

انبیاٴ کرام علیہم السلام کی دعائیں — Page 4

8 7 عرض حال میں اللہ تعالیٰ کی انتہائی شکر گزار ہوں جس نے انبیاء کرام علیہم السلام کی دعاؤں کے موضوع پر چھوٹی سی کتاب مرتب کرنے کی توفیق دی۔دعا کے متعلق حضرت خلیفہ مسیح الرابع نے کیا خوب فرمایا ہے۔تم دعائیں کرو یہ دعا ہی تو تھی جس نے توڑا تھا سر کبر نمرود کا ہے ازل سے یہ تقدیر نمرودیت آپ ہی آگ میں اپنی جل جائے گی یہ دعا ہی کا تھا معجزہ کہ عصا ساحروں کے مقابل بنا اثر دھا آج بھی دیکھنا مرد حق کی دعا سحر کی ناگنوں کو نگل جائے گی اس کاوش کا محرک دعا کی قبولیت پر میرا یقین کامل اور حضرت خلیفہ ایچ الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا پہلا پُر سوز خطاب تھا۔بہت دعائیں کریں۔بہت دعائیں کریں۔بہت دعائیں کریں۔مجھ ناچیز نے یہ ارادہ کیا کہ میں وہ تمام دعائیں جو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبیوں کو سکھائیں بالترتیب جمع کر دوں تاکہ پڑھنے والوں کو آسانی ہو اور اُن کے علم میں اضافہ ہو۔ابتداء میں قرآنِ پاک ، احادیث مبارکہ اور ارشادات حضرت مسیح موعود درج کئے گئے ہیں نیز قبولیت دعا کے اصول ، شرائط اور اوقات تحریر کئے ہیں۔اس کتاب میں قرآنی آیات کا ترجمہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کا بیان فرمودہ ہے۔تذکرہ کے حوالے جدید ایڈیشن سے درج کئے ہیں۔آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میری اس چھوٹی سی کاوش کو قبول فرمائے اور جزائے خیر عطا کرے۔آمین قارئین سے درخواست ہے کہ میرے بزرگوں، مجھے اور میری اولاد کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔