انبیاٴ کرام علیہم السلام کی دعائیں

by Other Authors

Page 2 of 30

انبیاٴ کرام علیہم السلام کی دعائیں — Page 2

4 3 انتساب کتاب کو اپنی والدہ مرحومہ محترمہ مریم بیگم صاحبہ اہلیہ میجر ڈاکٹر شاہ نواز خان مرحوم میڈیکل مشنری (سیرالیون) کے نام منسوب کرتی ہوں جن کی زندگی کا محور صرف اور صرف دعا کرنا تھا اور اپنی زندگی کے تمام امور وحاجات کے لئے اپنے رب کے حضور ہر وقت دعا گو رہتی تھیں۔استغفار اور درود شریف کا ورد کثرت سے کرتی تھیں۔قرآن کریم ، دینی کتب اور احادیث کا مطالعہ کرنے کا شوق ابتدائی عمر ہی سے تھا جس کی روشنی میں اپنی اولاد کی دینی تربیت کے لئے کوشاں رہتی تھیں۔قارئین کرام سے اپنے محترم والدین کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی درخواست کرتی ہوں۔جنہوں اظہار تشکر اور درخواست دعا ا وا ین ا ل اب اس کتاب کی اشاعت میں مالی تعاون کیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کا یہ جذبہ خیر قبول فرمائے۔ان کی نیک خواہشات پورا کرنے کے خود سامان کرے۔ان کی اولاد کو آنکھوں ٹھنڈک بنائے اموال نفوس اور اخلاص میں برکت عطا فرمائے۔نیز ان کے والدین کو اعلیٰ علیین میں مقامِ قرب سے نوازے۔آمین اللھم آمین۔