حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 5 of 33

حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ — Page 5

حضرت سیدہ امتہ الحی صاحبہ 5 سے بہت سادہ رہنا پسند کرتی تھیں۔محترم بزرگ شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب نے لکھا:۔بچپن ہی سے اسے زیب وزینت سے جو نسوانی خاصہ ہے دلچسپی ی تھی بلکہ اس کی خوشی ہمیشہ علمی باتوں سے تھی۔عرصہ دراز تک اسے رنگ دار لباس پہننے سے بھی نفرت تھی یہی سفید لباس پہنتی اور طب کا بہت شوق تھا ڈاکٹر کہلانا پسند کرتی تھی۔‘ (3) محترمہ بیگم صاحبہ ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب نے آپ کو آٹھ نو سال کی عمر میں دیکھا تھا۔آپ ہر وقت سر پر سفید سکارف پہنے رکھتیں کیونکہ حضرت خلیفہ اسیح الاوّل اُن کو ننگے سر پھرنے سے منع کرتے تھے۔اس بات سے ہمیں ایک اور سبق ملا وہ یہ کہ جن کو اللہ تعالیٰ اور اُس کے دین سے محبت ہوتی ہے وہ وقت ضائع کرنے سے بچتے ہیں۔آپ با قاعد و اپنے والد صاحب حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کے درس قرآن مجید میں شامل ہوتیں۔آپ مساجد کے علاوہ گھر پر بھی عورتوں کو قرآن مجید کا درس دیا کرتے تھے۔آپ نے وفات سے پہلے اپنی بیٹی کو ایک نصیحت کی جس کا علم ہمیں آپ کی وفات کے بعد ہوا۔جب 14 مارچ 1914 ء کو دوسرے خلیفہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب منتخب ہوئے تو انہیں ایک خط ملا۔