حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 21 of 33

حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ — Page 21

حضرت سید ہ امتہ الحی صاحبہ 21 کلام مبارک سماعت فرمائیں اس کا لحن بہت اچھا ہے، حافظہ بہت تیز ہے، پوری پوری نظم یاد کر لیتی ہے۔حضرت اماں جان خوشی کا اظہار فرماتیں، دعاؤں جیسے انمول تحفے سے نوازتیں اور انعام بھی عنایت فرماتیں۔حضرت مصلح موعود 1924 ء میں انگلستان تشریف لے گئے تو قادیان کی یاد میں ایک بڑی پیاری نظم لکھی جو انہوں نے اہل قادیان کو ارسال کی۔وہ نظم بھی بچیوں کو یاد کروائی اور باوجود اپنی بیماری کے اُن سے بار بار سنی اور پھر حضرت اماں جان کو بھی سنو اکر خوش ہو ئیں۔حضرت سیدہ امتہ الحی صاحبہ نے گھر میں تعلیم و تربیت کا سلسلہ جاری رکھا۔بچیوں کو میسر نا القرآن کا ابتدائی حصہ خود پڑھایا اور پھر ایک محترمہ اُستانی صاحبہ کے گھر لے گئیں مٹھائی بھی ساتھ لے گئیں اور انہیں بچیوں کو قرآن کریم پڑھانے کی درخواست کی۔وہ آپ کے خود اُن کے گھر آنے اور پھر درخواست کرنے پر حیران بھی ہوئیں اور پریشان بھی اور کہنے لگیں۔آپ مجھے پیغام بھیجتیں تو میں آپ کے گھر آکر انہیں پڑھا دیا کرتی۔“ آپ نے فرمایا:۔" آپ نے انہیں اللہ تعالی کا کلام سکھانا ہے۔یہ تو گستاخی ہے کہ آپ خود چل کر ہمارے گھر انہیں پڑھانے کے لئے آئیں طالب علم کو ہی