حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 26 of 33

حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ — Page 26

حضرت سیدہ امتہ الحی صاحبہ 26 وفات کا نقشہ پیشِ نظر ہے وہ ان کا بار بار مجھے بھی مخاطب کر کے کہ ہمیشہ میری مغفرت کی دعا کریں۔حضرت اماں جان کو پاس سے نہ اُٹھنے دینا۔کی اماں نہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی بیقراری بہت زیادہ تھی پیار سے پکارتے ، 66 سر پر منہ پر ہاتھ پھیرتے اور دعائیں کرتے۔(18) حضرت سیدہ نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ بھی بہت محبت سے آپ کا ذکر کرتیں۔ایک دفعہ بتایا کہ اُس کے بڑے بڑے ارادے تھے۔بچوں کے لئے مذہبی اور اخلاقی کتابیں لکھنا چاہتی تھیں۔ایک دن کہنے لگیں تمہاری ماں کی آنکھوں میں بہت چک تھی جیسے موتی کوٹ کے بھرے ہوں۔مکرمہ صاحبزادی امتہ القیوم بیگم صاحبہ اپنی امی کی یادیں تحریر کرتی ہیں کہ اپنی بیماری کی شدت کو سمجھتے ہوئے امی کو خیال آیا کہ میرے بعد ان معصوم بچوں کا کیا ہوگا۔حضرت اماں جان سے اپنی پریشانی کا اظہار کیا تو آپ نے اپنی عمر اور کمزوری صحت کی وجہ سے خود کو اتنی بڑی ذمہ داری اُٹھانے کے قابل نہ سمجھا۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے بیوی کا بوجھ ہلکا کرنے کیلئے یہ ذمہ داری خود اٹھالی فرمایا:۔فکر نہ کرومیں وعدہ کرتا ہوں کہ جہاں تک اور جیسے بھی ہوسکا میں اس ذمہ داری کو اُٹھاؤں گا۔“