حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 20 of 33

حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ — Page 20

حضرت سیدہ امتہ الحی صاحبہ 20 میں بہت چھوٹی تھی ، نماز کے الفاظ بھی ابھی ذہن نشین نہ کر پائی تھی مگر امی اپنے ساتھ نماز کے لئے کھڑا کر تیں اور فرماتیں صرف بسم اللہ ہی پڑھتی جاؤ۔نہایت پیار سے میرے سر پر دوپٹہ یا سکارف باندھ کر فرماتیں جیسے اگلی صف والے پڑھ رہے ہیں ویسے پڑھتی جاؤ ، اذان دینا وا۔بھی سکھایا۔پھر صرف بچوں کو ہی نماز کی طرف راغب نہیں کر رہی تھیں بلکہ گھر کی سب خواتین اور خصوصیت سے ملازمین کو پنچ وقتہ نماز با جماعت کی تلقین کر رہی ہوتیں۔معلوم یہ ہوتا ہے کہ اپنی بچیوں میں علم کی جوت جگانے اور انہیں علم کی روشنی سے منور کرنے کے لئے انہوں نے کوئی لمحہ ضائع نہیں کیا۔بچیاں سونے لگی ہیں تو ان کو عربی میں دعائیہ لوریاں سنا رہی ہیں۔پاس بیٹھی ہیں تو ہاتھوں کی انگلیوں کے عربی نام سکھا رہی ہیں۔در شین کے اشعار یاد کروارہی ہیں۔پھر انہیں خوش الحانی سے پڑھنے کی تلقین کر رہی ہیں اور پھر جب شعر اُسی انداز میں سُنائے جاتے ہیں تو خوشی کا اظہار کرتی ہیں۔میری اُمی مجھے میری دادی حضرت اماں جان کے پاس لے جاتیں اور فرماتیں میری بلبل سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا