حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 1 of 33

حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ — Page 1

حضرت سیدہ امتہ الحی صاحبہ 1 پیارے بچو! حضرت سیدہ امتہ الحی بیگم صاحبہ ایک زندگی تو یہ ہوتی ہے جس میں ہم سانس لیتے ہیں، چلتے پھرتے ، کھاتے پیتے اور کام کرتے ہیں پھر یہ زندگی ختم ہو جاتی ہے۔مگر ایک اور بھی زندگی ہوتی ہے۔وہ ہے اچھی یادوں کی زندگی جب کوئی بہت اچھے اچھے کام کرتا ہے تو اس دنیا سے چلا بھی جائے تو اُس کی باتیں اور کام یا د رہتے ہیں۔یہ زندگی کبھی ختم نہیں ہوتی ! ہم ایسے لوگوں کے لئے دعائیں کرتے ہیں اور اُن کی طرح اچھے اچھے کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔آج ہم آپ کو ایک نیک خاتون کی کہانی سنائیں گے جو صرف تمیس سال چار مہینے زندہ رہیں۔اور اتنی سی عمر میں تعلیم حاصل کی ،شادی بھی ہوئی ، تین بچے ہوئے اور صحت کی کمزوری اور بیماری کے باوجود اتنے کام کر گئیں کہ ہم سوچ کے بھی حیران ہو جائیں۔وہ ہیں حضرت سیدہ امتہائی بیگم صاحبہ، یہ تو آپ کو پتہ ہے کہ یہ زمانہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی برکتوں سے حضرت مہدی ومسیح علیہ السلام کا