حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 15 of 33

حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ — Page 15

حضرت سیدہ امتہ الحی صاحبہ 15 قادیان آئے تھے اور نئے سرے سے کاروبار جمانے کی کوشش کر رہے ہ بات سب کو معلوم تھی حضرت سیدہ کو ان کا بھی احساس تھا اگر کوئی آپ سے کہتا کہ امرتسر یا بٹالہ میں کپڑا ، پھل اور دوسری چیزیں سستی مل جاتی ہیں وہاں سے منگوالیا کریں تو آپ کہتیں:۔د پھر قادیان کے مہاجر دکانداروں کا جو اپنے عزیز رشتہ داروں کو چھوڑ کر یہاں آئے ہیں کیا ہوگا۔ان کی چیز میں کون خریدے گا۔جو چیزیں قادیان سے ملتی ہیں یہیں سے خریدنی چاہئیں۔(14) آپ بہت سادگی سے گزارا کرتیں حتی کہ آپ کو جو تحفے تحائف ملتے وہ بھی غریب عورتوں میں تقسیم کر دیتیں۔ہر ایک سے ملنساری اور خاکساری سے ملتیں دلداری کرنے اور دل رکھنے کا بہت سلیقہ تھا۔آپ نے ایک درویش ،صوفی ،فقیر خاتون کی طرح وقت گزار دیا۔گھر میں بڑوں کا ادب اور چھوٹوں پر شفقت میں امیر غریب کا فرق نہ کرتیں۔بڑی عمر کی خادمات کو بھی عزت سے بُلا تیں وہ بھی حضرت سیدہ سے بہت محبت کرتیں۔آپ کی بیٹی صاحبزادی امتہ القیوم صاحب لکھتی ہیں۔”ایک دفعہ ہم کسی سفر میں ابا جان کے ساتھ جارہے تھے ہماری