امن کے شہزادہ کا آخری پیغام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 45 of 65

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام — Page 45

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام : قدسیہ کی تاثیر سے غریب اور عاجز لوگ آپ کے حلقہ اطاعت میں آنے شروع ہو گئے اور جو بڑے بڑے آدمی تھے انہوں نے دشمنی پر کمر باندھ لی۔یہاں تک کہ آخر کار آپ کو قتل کرنا چاہا اور کئی مرد اور کئی عورتیں بڑے عذاب کے ساتھ قتل کر دیئے گئے۔اور آخری حملہ یہ کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنے کے لئے آپ کے گھر کا محاصرہ کر لیا۔مگر جس کو خدا بچاوے اس کو کون مارے۔خدا نے آپ کو اپنی وحی سے اطلاع دی کہ آپ اس شہر سے نکل جاؤ اور میں ہر قدم میں تمہارے ساتھ ہوں گا۔پس آپ شہر مکہ سے ابوبکر کو ساتھ لے کر نکل آئے اور تین رات تک غار ثور میں چھپے رہے۔دشمنوں نے تعاقب کیا اور ایک سراغ رساں کو لے کر غار تک پہنچے اس شخص نے غار تک قدم کا نشان پہنچادیا اور کہا کہ اس غار میں تلاش کرو۔اس کے آگے قدم نہیں۔اور اگر اس کے آگے گیا ہے تو پھر آسمان پر چڑھ گیا ہو گا۔مگر خدا کی قدرت کے عجائبات کی کون حد بست کر سکتا ہے۔خدا نے ایک ہی رات میں یہ قدرت نمائی کی کہ عنکبوت نے اپنی جالی سے غار کا تمام مُنہ بند کر دیا اور 45