امن کے شہزادہ کا آخری پیغام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 37 of 65

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام — Page 37

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام : کرنے کے لئے خدا نے دنیا کو بڑے بڑے نمونے دکھائے ہیں کیا یہ خدا کے ہاتھ کا کام نہیں جس نے ہمیں کروڑ انسانوں کا محمدی درگاہ پر سر جھکا رکھا ہے۔اگر چہ ہر ایک نبی اپنی نبوت کی سچائی کے لئے کچھ ثبوت رکھتا تھا۔لیکن جس قدر ثبوت آنجناب کی نبوت کے بارے میں ہیں جو آج تک ظاہر ہورہے ہیں اُن کی نظیر کسی نبی میں نہیں پائی جاتی۔رحمت کا تقاضا آپ لوگ اس دلیل کو نہیں سمجھ سکتے ! کہ جب زمین گناہ اور پاپ سے پلید ہو جاتی ہے اور خدا کے ترازو میں بدکاریاں اور بدچلنیاں اور بے باکیاں نیک کاموں سے بہت بڑھ جاتی ہیں تب خدا کی رحمت تقاضا کرتی ہے کہ ایسے وقت میں کسی اپنے بندے کو بھیج کر زمین کے فسادوں کی اصلاح کی جائے۔بیماری طبیب کو چاہتی ہے اور آپ لوگ اس بات کے سمجھنے کے لئے سب سے زیادہ استعداد ر کھتے ہیں۔کیونکہ جیسا کہ بقول آپ صاحبوں کے دید ایسے وقت میں نہیں آیا جبکہ گناہ کا طوفان بر پا تھا بلکہ ایسے وقت میں آیا جبکہ زمین پر گناہ کا کوئی سیلاب نہ 37