امن کے شہزادہ کا آخری پیغام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page iv of 65

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام — Page iv

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام : بسم الله الرحمن الرحيم پیش لفظ اس زمانہ کے مصلح اور شہزادہ امن حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے جو تعلیم اور اصول دنیا کے سامنے پیش کئے ہیں اُن سے نہ صرف ملک کے اندر بسنے والی مختلف اقوام و مذاہب میں صلح و امن کی بنیاد پڑتی ہے اور ملک کی ترقی وسربلندی کے لئے رستہ ہموار ہوتا ہے بلکہ مشرق و مغرب کے متضاد خیالات اور مذہب و سائنس کی مخالف لہروں کے ملنے کے سامان بھی پیدا ہوتے ہیں۔آپ نے اپنی زندگی میں اسی (۸۰) کے قریب کتابیں لکھیں اور تقاریر کے ذریعہ بھی لوگوں میں پُر امن و ترقی پسندانہ خیالات کا اظہار کیا۔جماعت احمد یہ عالمگیر کی ترقی کے ساتھ ساتھ جوں جوں یہ اصول اور عقائد دنیا کے مختلف ملکوں اور علاقوں میں پہنچ رہے ہیں لوگ ان کو ماننے اور قبول کرنے کی طرف متوجہ ہور ہے ہیں۔یہ یقینی بات ہے کہ موجودہ زمانہ میں دنیا کی نجات انہی اصولوں پر چلنے سے ہو سکتی ہے۔حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کا اہم کارنامہ اس مادیت اور دہریت کے زمانہ میں زندہ مذہب اور زندہ خدا کو پیش کرنا ہے جواب بھی اپنی ہستی کا ثبوت نہ صرف عقلی دلائل مہیا کر کے بلکہ آسمانی نشانات و معجزات اور اپنے