امن کے شہزادہ کا آخری پیغام — Page 32
امن کے شہزادہ کا آخری پیغام : یا د رکھو اور خوب یاد رکھو کہ تم میں اور ہند و صاحبوں میں بچی صلح کرانے والا صرف یہی ایک اصول اور یہی ایک ایسا پانی ہے جو کدورتوں کو دھودے گا اور اگر وہ دن آگئے ہیں کہ یہ دونوں بچھڑی ہوئی قو میں باہم مل جائیں تو خدا ان کے دلوں کو بھی اس بات کے لئے کھول دے گا جس کے لئے ہمارا دل کھول دیا ہے۔گئورکشا مگر اس کے ساتھ ضرور ہوگا کہ ہندو صاحبان کے ساتھ کچی ہمدردی کے ساتھ پیش آؤ اور سلوک اور مروت اپنی عادت کرو اور ایسے کاموں سے اپنے تئیں باز رکھو جن سے اُن کو دُ کھ پہنچے گروہ کام ہمارے مذہب میں نہ واجبات سے ہوں اور نہ فرائض مذہب سے۔پس اگر ہند و صاحبان اپنے صدق دل سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوسچا نہی مان لیں اور ان پر ایمان لا دیں تو یہ تفرقہ جو گائے کی وجہ سے ہے اس کو بھی درمیان سے اُٹھا دیا جائے۔جس چیز کو ہم حلال جانتے ہیں۔ہم پر واجب نہیں کہ ضرور اس کو استعمال بھی کریں۔بہتیری ایسی چیزیں ہیں کہ ہم حلال تو جانتے ہیں۔مگر کبھی ہم نے استعمال نہیں کیں ان سے 32