امن کے شہزادہ کا آخری پیغام — Page 30
امن کے شہزادہ کا آخری پیغام : بڑے بڑے گورنمنٹ کے عہدے انگریزوں کی طرح ان کو بھی ملا کریں۔مسلمانوں سے یہ غلطی ہوئی کہ ہندوؤں کی ان کوششوں میں شریک نہ ہوئے اور خیال کیا کہ ہم تعداد میں کم ہیں اور یہ سوچا کہ ان تمام کوششوں کا اگر کچھ فائدہ ہے تو وہ ہندوؤں کے لئے ہے نہ کہ مسلمانوں کے لئے اس لئے نہ صرف شراکت سے دستکش رہے۔بلکہ مخالفت کر کے ہندوؤں کی کوشش کے سیدِ راہ ہوئے جس سے رنجش بڑھ گئی۔میں تسلیم کرتا ہوں کہ ان وجوہ سے بھی اصل عداوت پر حاشیے چڑھ گئے ہیں۔مگر میں ہر گز تسلیم نہیں کروں گا کہ اصل وجوہ یہی ہیں اور مجھے ان صاحبوں سے اتفاق رائے نہیں ہے جو کہتے ہیں کہ ہندو مسلمانوں کی باہمی عداوت اور نفاق کا باعث مذہبی تنازعات نہیں ہیں اصل تنازعات پولیٹکل ہیں۔اختلافات کی اصل وجہ صاحبو! اس کا باعث در اصل مذہب ہی ہے اس کے سوا کچھ نہیں اگر آج وہی ہند و کلمہ طیبہ لَا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ پڑھ کر 30