امن کے شہزادہ کا آخری پیغام — Page 27
امن کے شہزادہ کا آخری پیغام : توحید سے بھرا ہوا ہے اور کسی جگہ اس میں سورج اور چاند وغیرہ کی پرستش کی تعلیم نہیں دی بلکہ صاف لفظوں میں فرمایا ہے لَا تَسْجُدُوا لِلشَّمْسِ وَلَا لِلْقَمَرِ وَاسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَهُنَّ (حم سجده : ۳۸) یعنی نه سورج کی پرستش کرو اور نہ چاند کی اور نہ کسی اور مخلوق کی اور اس کی پرستش کرو جس نے تمہیں پیدا کیا۔علاوہ اس کے قرآن شریف خدا کے قدیم نشانوں اور تازہ نشانوں کی گواہی اپنے ساتھ رکھتا ہے اور خدا کا وجود دکھلانے کے لئے ایک آئینہ ہے۔پھر کیوں وحشیانہ طور کے اس پر حملے کئے جائیں اور کیوں وہ معاملہ ہم سے نہیں کیا جاتا جو ہم آریہ صاحبوں سے کرتے ہیں۔اور کیوں دشمنی اور عداوت کا قتم ملک میں بویا جاتا ہے۔کیا اُمید کی جاتی ہے کہ اس کا نتیجہ اچھا ہوگا؟ کیا یہ نیک معاملہ ہے کہ ایک شخص جو پھول دیتا ہے اس پر پتھر پھینکا جائے اور جو دودھ پیش کرتا ہے اس پر پیشاب گرایا جائے۔صلح کی تجویز اگر اس قسم کی صلح نام کے لئے ہند و صاحبان اور آر یہ صاحبان 27