امن کے شہزادہ کا آخری پیغام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 25 of 65

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام — Page 25

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام : ایک دائی سلسلہ قائم کر دے اور اگر چہ ہم نے وید میں پتھر کی پرستش کا ذکر تو کہیں نہ پڑھا لیکن بلا شبہ اتنی والیو اور جل اور چاند اور سورج وغیرہ کی پرستش سے دید بھرا ہوا ہے اور کسی شرقی میں ان چیزوں کی پرستش کے لئے ممانعت نہیں۔اب اس کا کون فیصلہ کرے کہ دوسرے تمام قدیم فرقے ہندوؤں کے چھوٹے ہیں اور صرف نیا فرقہ آریوں کا سچا۔اور جولوگ وید کے حوالہ سے ان چیزوں کی پرستش کرتے ہیں ان کے ہاتھ میں یہ دلیل پختہ ہے کہ ان چیزوں کی پرستش کا وید میں صریح ذکر ہے اور ممانعت کہیں بھی نہیں۔اور یہ کہنا کہ یہ سب پر میشر کے نام ہیں۔ہنوز یہ ایک دعوی ہے کہ جو بھی صفائی سے طے نہیں ہوا اور اگر طے ہو جا تا تو کچھ وجہ معلوم نہیں ہوتی کہ بڑے بڑے پنڈت بنارس اور دوسرے شہروں کے آریوں کے عقیدوں کو قبول نہ کرتے باوجود تمھیں پینتیس برس کی کوششوں کے بہت ہی کم ہندوؤں نے آریہ مذہب اختیار کیا ہے اور بمقابلہ سناتن دھرم اور دوسرے ہندو فرقوں کے آریہ مذہب والے اس قد ر تھوڑے ہیں کہ گویا کچھ بھی نہیں اور نہ ان کا دوسرے ہندو فرقوں پر کوئی وسیع اثر ہے۔ایسا ہی جو نیوگ کی تعلیم دید کی طرف منسوب کی جاتی 25