امن کے شہزادہ کا آخری پیغام — Page 23
امن کے شہزادہ کا آخری پیغام : ایک دوسرے کے نبی یا رشی یا او تار کو بدی یا بد زبانی کے ساتھ یاد کرتے رہتے ہیں اپنے نبی یا پیشوا کی ہتک سُن کر کس کو جوش نہیں آتا۔خاص کر مسلمان ایک ایسی قوم ہے کہ وہ اگر چہ اپنے نبی کو خدایا خدا کا بیٹا تو نہیں بناتے مگر آنجناب کو ان تمام برگزیدہ انسانوں سے بزرگ تر جانتے ہیں کہ جو ماں کے پیٹ سے پیدا ہوئے۔پس ایک سچے مسلمان سے صلح کرنا کسی حالت میں بجز اس صورت کے ممکن نہیں کہ ان کے پاک نبی کی نسبت جب گفتگو ہو تو بجر تعظیم اور پاک الفاظ کے یاد نہ کیا جائے۔سب نبی سچے ہیں اور ہم لوگ دوسری قوموں کے نبیوں کی نسبت ہرگز بد زبانی نہیں کرتے۔بلکہ ہم یہی عقیدہ رکھتے ہیں کہ جس قدر دنیا میں مختلف قوموں کے لئے نبی آئے ہیں اور کروڑ ہا لوگوں نے ان کو مان لیا ہے اور دُنیا کے کسی ایک حصہ میں ان کی محبت اور عظمت جاں گزیں ہوگئی ہے اور ایک زمانہ دراز اس محبت اور اعتقاد پر گذر گیا ہے تو بس یہی ایک دلیل اُن کی سچائی کے لئے کافی ہے۔کیونکہ اگر وہ خدا کی طرف سے نہ ہوتے تو یہ 23