امن کے شہزادہ کا آخری پیغام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 19 of 65

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام — Page 19

نصیب پڑی ہے۔امن کے شہزادہ کا آخری پیغام : اس خیال نے دنیا کو بہت نقصان پہنچایا۔اور دراصل با ہمی کینوں اور بغضوں کا بیج جو قوموں میں بڑھتا گیا یہی خیال تھا ایک مدت تک تو ایک قوم دوسری قوم سے پردہ میں رہی اور ایک ملک دوسرے ملک سے مخفی اور مستور رہا۔یہاں تک کہ آریہ ورت کے فاضلوں کا یہ خیال تھا کہ کوہ ہمالہ کے پرے کوئی آبادی نہیں۔پھر جبکہ خدا نے درمیان سے پردہ اٹھالیا اور زمین کی آبادی کے متعلق کسی قدر لوگوں کے معلومات وسیع ہو گئے تو وہ ایک ایسا زمانہ تھا کہ وہ تمام غلط خصوصیتیں جو الہامی کتابوں اور اپنے رشیوں اور رسولوں کی نسبت لوگوں نے اپنے ہی والوں سے تراش کر اپنے عقائد میں داخل کرلی تھیں۔وہ اُن کے دلوں میں خوب راسخ اور پتھر کے نقش کی طرح ہوگئیں اور ہر ایک قوم یہی خیال کرتی تھی کہ خدا کا صدر مقام ہمیشہ انہیں کے ملک میں رہا ہے اور چونکہ اُن دنوں میں اکثر قوموں پر وحشیانہ حصلتیں غالب تھیں اور ایک پرانی رسم کے مخالف کو تلوار کے ساتھ جواب دیا جاتا تھا اس لئے کس کی مجال تھی کہ ہر ایک قوم کی خودستائی کے جوشوں کو ٹھنڈا 19