امن کا پیغام اور ایک حرفِ انتباہ

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 4 of 23

امن کا پیغام اور ایک حرفِ انتباہ — Page 4

امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ ہاتھ سے بیسیوں بے مثل کتب لکھوائیں اور بیسیوں شیریں تقاریر کروائیں، جو علم اور معرفت کے خزانوں سے بھری ہوئی ہیں۔۱۸۳۵ به کا سال اس قدر اہم اور اس سال پیدا ہونے والا بچہ اس قدر عظیم تھا کہ پہلے نوشتوں میں اس کی پیدائش کی خبر دی گئی تھی ، اس ضمن میں میں صرف ایک پیشگوئی بتانا چاہتا ہوں اور وہ پیشگوئی حضرت خاتم الانبیاء محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے جو آپ نے اس مولود کے متعلق قریباً تیر و صد سال قبل دی تھی اور وہ یہ ہے۔آپ نے فرمایا :- ان لمهدينا ايتين لم تكونا منذ خلق السموت والارض تنكسف القمر لاوّل ليلة من رمضان و تنكسف الشمس في النصف منه ولم تكونا منذ خلق السموت والارض۔دار قطنی جلد اول صفحہ ۱۸۸ مؤلفہ حضرت علی بن عمر بن احمد الدار قطنی مطبوعہ مطبع انصاری) محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پیشگوئی فرمائی تھی کہ امت مسلمہ میں بہت سے جھوٹے دعویدار کھڑے ہوں گے جو یہ دعوی کریں گے کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق مہدی ہیں حالانکہ وہ مہدی نہ ہوں گے۔مہدویت کا سچا دعویدار وہ ہوگا جس کی صداقت کے ثبوت کیلئے آسمان دو نشان ظاہر کرے گا یعنی چاند اور سورج اسکی سچائی پر گواہ ٹھہریں گے اس طرح کہ رمضان کے مہینے میں چاند گرہن کی راتوں میں سے پہلی رات یعنی ۱۳ ماہ رمضان کو چاند گرہن