امن کا پیغام اور ایک حرفِ انتباہ — Page iv
پیش لفظ امام جماعت احمد یہ حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر حمد صاحب خلیفتہ امسح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ 28 جولائی 1967ء کو وانڈ زورتھ ٹاؤن ہال لندن میں اپنے دورہ یورپ کے دوران ایک روح پرور اور عظیم الشان خطاب فرمایا جس میں آپ رحمہ اللہ تعالیٰ نے دنیا کو تاریخ انسانی کے دکھ وہ المیہ سے آگاہ کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں کے مطابق عالمگیر تباہیوں اور جنگوں سے متنبہ فرمایا نیز اسلام کے عالمگیر غلبہ کی بشارت بھی دی ہے۔آپ نے شدید انذار کے ساتھ یہ بھی بشارت دی کہ اگر انسان تو بہ واستغفار کرے اور اپنے مالک کی طرف رجوع کرتے ہوئے اس کے احکام کو مانے تو آنے والے عذابوں اور تباہیوں سے بچ بھی سکتا ہے۔پس ضرورت اس امر کی ہے کہ مامور من اللہ امام الزمان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے خدا کی امان میں آجائیں اور نوع انسانی عظیم تباہیوں سے محفوظ رہے۔اس لیکچر میں حضور رحمہ اللہ نے اسلام احمدیت کے روشن اور لازوال مستقبل سے بھی آگاہ کیا ہے۔منصوبہ بندی کمیٹی انڈیا کی طرف سے اس پیغام امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ کو ایک مرتبہ پھر شائع کروایا جا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ اسے ہر لحاظ سے نافع الناس فرمائے۔آمین خاکسار ناظر نشر و اشاعت قادیان