امن کا گہوارہ ۔ مکّۃ المکرمہ — Page iv
پیش لفظ اللہ تعالیٰ کے احسانوں کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔لجنہ اماء ا لو جشن تشکر کے موقع پر کتب شائع کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اس موقع پر جہاں بڑوں کے لئے کتب شائع کی گئی ہیں وہاں ننھے بچوں کے لئے بھی نصاب اور سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر کتابیں شائع کی گئی ہیں۔لجنہ کے منصوبہ میں یہ شامل ہے کہ پیارے بچوں کو دُنیا کے مقدس شہروں سے بھی روشناس کرایا جائے۔الحمد للہ سب سے پہلے دنیا جہاں کے مقدس ترین شہر امن کا گہوارہ مکہ مکرمہ کے نام سے کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہے۔بچوں کے علم میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو سب سے زیادہ پیار کرنے والا ہے اپنے بندوں کے لئے اپنی صفات کا آئینہ بنا کر سید ولد آدم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو خیر البشر کے مقام پر فائز کر کے دنیا میں مبعوث فرمایا ہے اور یہ حسین و جمیل دُنیا اس مقدس نبی کی خاطر تخلیق کی۔لولاك لما خلقت الافلاك یہ ایک ازلی ابدی فیصلہ تھا۔اللہ پاک نے یہ احسان کیا کہ اس پاک نبی صلی سیستم کی اس دُنیا میں آمد سے ہزاروں سال پہلے وہ مقدس شہر آباد کیا جس میں اس نبی نے پیدا ہونا تھا۔بچو! مکہ مکرمہ کو آباد کرنے کا طریق بھی معجزے سے کم نہیں، یہ ایک بہت دلچسپ اور انوکھا واقعہ ہے۔اس مقدس شہر کو آباد کرنے کے لئے قربانیاں پیش کرنے والوں میں