امن کا گہوارہ ۔ مکّۃ المکرمہ — Page iii
عرض ناشر لجنہ اماءاللہ نے صد سالہ جشن تشکر کے موقع پر احباب جماعت کی معلومات اور بچوں کی تعلیم وتربیت کے لئے کم از کم سو کتب شائع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔جس کے تحت مختلف افراد کی طرف سے مرتب کردہ یا تصنیف کردہ کتب شائع کی گئیں۔یہ کتب نہایت آسان اور عام فہم سادہ زبان میں لکھی گئیں تا کہ ہر کوئی آسانی سے اسے سمجھ سکے۔ان میں سے کتا بچہ امن کا گہوارہ مکہ مکرمہ سید نا حضرت امیر المؤمنین خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے نظارت نشر واشاعت قادیان کے تحت شائع کیا جارہا ہے۔والدین اپنے بچوں کو اس کتاب کا مطالعہ کروائیں تا ے بچے دنیا کے مقدس شہر مکہ مکرمہ سے روشناس ہوسکیں۔اللہ تعالیٰ اسے ہر لحاظ سے مبارک کرے اور نافع الناس بنائے۔ناظر نشر واشاعت قادیان