المبشرات

by Other Authors

Page 79 of 309

المبشرات — Page 79

69 کر تبلیغ کا سلسلہ یہاں کھلنے والا ہے چنانچہ دوسرے ہی دن جب اُٹھے تو لوگ آنے لگے یہاں تک کہ صبح سے رات کے بارہ بجے تک دو سو سے لے کر بارہ ہو تک لوگ ہوٹل کے سامنے کھڑے رہتے۔اس سے ہوٹل والا ڈر گیا کہ فساد نہ ہو جا پولیس بھی آگئی اور پولیس افسر کہنے لگا فساد کا خطرہ ہے میں نے یہ دکھانے کے لئے کہ لوگ فساد کی نیت سے نہیں آئے مجمع کے سامنے کھڑا ہو گیا۔چند ایک نے گالیاں بھی دیں لیکن اکثر نہایت محبت کا اظہار کرتے۔اور ھذا ابن المهاری کہتے اور سلام کرتے مگر باوجود اس کے پولیس والوں نے کہا کہ اندر بیٹھیں ہماری ذمہ داری ہے اور اس طرح نہیں اندر بند کر دیا گیا۔اس پر ہم نے برٹش قونصل کو فون کیا ہے (مرتب) عبد محرم کا الہام صرف اس موقعہ پر ہی پورا نہیں ہوا بلکہ اس کے بعد جیسا کہ حضور کو خیر دی گئی تھی کہ اب سلسلہ تبلیغ کھلنے والا ہے خدا تعالیٰ نے مخالف حالات اور شدید مزاحمت کے باوجود ایک سال کے اندر اندر احمد یڈیشن قائم کر دیا مشن کے افتتاح پر مقامی علماء اور دوسرے حلقوں میں سخت مخالفت ہوئی۔دمشق کے مبلغ احمدیت مولانا جلال الدین صاحب شمس پر خنجر سے قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا۔مگر خدا کی تقدیر غالب آئی اور دمشق میں ایک نہایت مخلص جماعت پیدا ہو گئی۔جو اپنے اخلاص وللہیت میں بیرون پاکستان کی احمدی جماعتوں میں ایک امتیازی حیثیت کی حامل ہے۔السید منیر الحسنی ہو اس زمانہ میں مولانا شمس صاحب کے ذریعہ سے احمدیت میں داخل ہوئے ایک ذی اثر وجاہت خاندان کے چشم و چراغ میں جماعت احمد یہ مشق کی امارت کے فرائض سر انجام دیتے ہیں حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ جب اء میں دوبارہ یورپ تشریف لے گئے تو حضور نے یہاں بھی قیام فرمایا اور اس جماعت کے جذبہ اه اخبار الفضل مورخه مود سمراء صلا کالم ،