المبشرات — Page 77
44 ہے اور اس میں مجھے فتح ہوئی ہے اور میں اس کے بعد میدان کو ایک مدیر جرنیل کی طرح اس نظر سے دیکھ رہا ہوں کہ مجھے اس فتح سے زیادہ سے زیادہ فائدہ کس طرح حاصل کرنا چاہیئے۔ایک لکڑی کا موٹا شہتیر زمین پر کٹا ہوا پڑا ہے ایک پاؤں میں نے اس پر رکھا ہوا ہے اور ایک پاؤں زمین پر ہے۔جس طرح کوئی شخص کسی دور کی چیز کو دیکھنا چاہیے تو ایک پاؤں کسی اونچی چیز پر رکھ کر اونچا ہو کر دیکھتا ہے اسی طرح میری حالت ہے اور جسم میں عجیب چیستی ہے اور سبکی پاتا ہوں جس طرح کہ غیر معمولی کامیابی کے وقت ہوا کرتا ہے اور چاروں طرف نگاہ ڈالتا ہوں کہ کیا کوئی جگہ ایسی ہے جس طرف مجھے توجہ کرنی چاہیئے کہ اتنے میں ایک آوازہ آئی جو ایک ایسے شخص کے منہ سے نکل رہی ہے جو مجھے نظر نہیں آتا مگر میں اس کے پاس ہی کھڑا ہوا سمجھتا ہوں اور یہ بھی خیال کرتا ہوں کہ یہ میری ہی روح ہے گویا میں اور وہ ایک ہی وجود ہیں اور وہ آواز کہتی ہے۔ولیم دی کنکر یعنی ولیم فاتح - ولیم ایک کہانا بادشا ہے جس نے انگلستان کو فتح کیا تھا۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی جب میں نے دوستوں کو یہ خواب سنائی تو مفتی صاحب نے ولیم کے معنی لغت انگریزی سے دیکھے اور معلوم ہوا کہ اس کے معنی ہیں پختہ رائے والا پکے ارادہ والا۔یا دوسرے لفظوں میں اولوالعرم پس گویا ترجمہ یہ ہوا۔اولو العزم فاتح " مرتب یہاں یہ عرض کرنا خالی از دیپسی نہ ہو گا لنڈن کی مذھبی کا نفرنس میں حضور کے پر از علم و عرفاں لیکچر کو خاص مقبولیت حاصل ہوئی اور لنڈن کے تمام ه اخبار الفضل مور خریم در جون راحت کالم ۲-۳