المبشرات

by Other Authors

Page 75 of 309

المبشرات — Page 75

۷۵ ٹانگ کاٹنی پڑی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پہلی تحریک محض اللہ تعالیٰ کی طرف سے تھی، غرض اس طرح دوسرا حصہ بھی پورا ہو گیا۔کے کشف میں بخار ٹوٹنے کی خبر " مجھے ذاتی طور پر اس بات کا تجربہ ہے کہ ہر چیز پر ملائکہ کا قبضہ ہے اور ان کے ارادے کے ماتحت وہ چیز کام کرتی ہے ایک دفعہ مجھے بخار ہوا ڈاکٹر نے دوائیں دیں مگر کوئی فائدہ نہ ہوا ایک دن چودھری ظفر اللہ خاں صاحب آئے ان کے ساتھ ایک غیر احمدی بھی تھا ان کو میں نے اپنے پاس بلا لیا ان کے آنے سے پہلے مجھے غنودگی آئی اور ایک مچھر میرے سامنے آیا اور کہا آج تپ ٹوٹ جائے گا جب ڈاکٹر صاحب اور چوہدری صاحب اور ان کا غیر احمدی دوست اور بعض اور احباب آئے تو میں نے ان کو وہ کشف بتا دیا چنانچہ تھوڑی دیر کے بعد جب ڈاکٹر صاحب نے تھرما میٹر لگا کر دیکھا تو اس وقت تنپ نہیں تھا۔در اصل وہ مچھر نہیں بولا تھا بلکہ اس کی طرف سے وہ فرشتہ بولا تھا جس کا مچھر پر قبضہ تھا " 191 ے حقیقة الرؤیا فرمودہ دسمبر ماء طبع اول ۹۲۰-۹۳ ملائکہ اللہ تقریر فرموده ۲۸ دسمبر ت ۱۹ طبع اول مشک