المبشرات — Page 56
۵۶ میں اپنے آپ کو عقبہ بن رافع کے گھر میں دیکھا اور اسی خواب میں کوئی شخص آپ کے پاس رطب ابن اپنی طاب (ایک خاص قسم کے چھوارے ، تازہ لایا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسکی تعبیر یہ فرمائی کہ ہم دنیا میں رفعت یعنی سرفرازی اور آخرت میں عافیت کے ساتھ رہیں گے اور ہمارا دین طیب یعنی پاکیزہ ہو گا۔-۲- کبھی دو چیزوں میں التزام ہوتا ہے اور ملزوم سے لازم کی طرف منتقل ہو جاتا ہے جیسے کوئی شخص خواب میں اگر تلوار دیکھے تو اس کی تعبیر قتال : ہوگی۔(ج) کبھی ایک وصف سے ایک ذات کی طرف جو اس وصف کے مناسب حال ہوتی ہے منتقل ہوتی ہے جس طرح آنحضرت نے دو شخصوں کو جن پر سال کی محبت غالب منی خواب میں سونے کے دو کنگن کی صورت میں دیکھا اسی موجود ان ۵ بعض مرتبہ خواب میں نظر آنے والے شخص سے مراد اس سے تعلق رکھنے والا کوئی رشتہ دار یاد دوست یا فرقہ ہوتا ہے۔4- بعض خوابوں کی تعبیر الٹ ہوتی ہے مثلاً خواب میں رونے کی تعبیر اکثر خوشی اور ہنسنے کی تعبیر اکثر غم ہوتی ہے۔-A - خدا کی تصویری زبان میں بعض امور کے لئے بعض مخصوص تمثلات ہیں مثلاً علم کے لئے دودھے اولاد کے لئے پھل دنیا کے لئے گوبر وغیرہ۔- رویا میں بعض اوقات چھوٹی چیز سے مراد بڑی اور بڑی سے چھوٹی ہے مثلاً حضرت یوسف علیہ السلام نے سورج چاند اور ستاروں کو اپنے سامنے سجدہ کرتے ہوئے دیکھا اور مراد آپ کے والد اور بھائی تھے که البته د ملی ۱۹ ء بجوار مکاشفات مسیح موعود مولفه منظور الہی ۶۴۶۳ متى ٣-١٩