المبشرات — Page 53
۵۳ ظاہری شکل میں پورا ہوتا ہے۔تعبیر طلب کشفی نظاروں میں بعض اوقا دوسرے افراد بھی شریک ہو جاتے ہیں جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ شق القمر در اصل ایک کشفی نظارہ تھا جسے دوسرے مسلمانوں بلکہ کافروں نے بھی دیکھ لیا۔عرب میں چاند مملکت کا نشان سمجھا جاتا تھا اور اس کشفی نظارے کے معنے یہ تھے کہ عرب کی غیر مسلم حکومت آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے اشارے سے ریزہ ریزہ ہونے والی ہے اور اسکی جگہ اسلامی ریاست کا قیام عمل میں آنے والا ہے۔کشفی نظارے میں شرکت کی ایک دوسری صورت جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات سے ثابت ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ خدا کے کامل برگزیدوں کی توجہ اور دعا سے ایک طالب صادق مختلف انبیاء و اولیاء سے کشف میں ملاقات کر سکتا ہے چنانچہ حضور رو نے شصت سال جوبلی پر ملکہ وکٹوریہ کے نام ایک مکتوب میں لکھا۔خدا کی عجیب باتوں میں سے جو مجھے ملی ہیں ایک یہ بھی ہے جوئیں نے عین بیداری میں جو کشفی بیداری کہلاتی ہے بیسوع مسیح سے کئی دفعہ ملاقات کی ہے۔یہ مکاشفہ کی شہاد ہے دلیل نہیں بلکہ میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر کوئی طالب حق نیت کی صفائی سے ایک مدت تک میرے پاس رہے اور وہ حضرت مسیح کو کشفی حالت میں دیکھنا چاہے تو میری توجہ اور دعا کی برکت سے وہ ان کو دیکھے سکتا ہے اُن سے باتیں بھی کر سکتا ہے اور ان کی نسبت اُن سے گواہی بھی لے سکتا ہے کیونکہ میں وہ شخص ہوں میں کی روح میں بروز کے طور پر یسوع مسیح کی روح سکونت رکھتی ہے ؟ ہے سے تحفہ قیصریه م (طبع اول )